عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے فوری مداخلت کرے : مسرت عالم بٹ

?️

نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جد وجہد کو دبانے کیلئے بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہارکیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جمو ں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنائے اوراس کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

مسرت عالم بٹ نے کہاکہ ایک طرف دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہاہے اور دوسری طرف کشمیری عوام کو مسلسل بھارتی فوجیوں کے ظلم و جبر کا سامنا ہے ۔ انہوں نے 10 دسمبر 1948کو منظور کیے گئے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری بالآخرمقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر توجہ مرکوز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں سے ز ائد عرصے سے بالخصوص 5اگست 2019کودفعہ 370کی منسوخی کے بعدسے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے ۔ کشمیری حریت قیادت اور کارکنوں کو سیاسی مقدمات میں غیر قانونی طور پر نظربند کیاگیا ہے۔

مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے مظالم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جن میں کشمیری شہریوں کا قتل، اغوا اور ان پرتشدد شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر ماورائے عدالت قتل، جعلی مقابلے اور غیرقانونی نظربند یاںمقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک معمول بن چکی ہیں۔

حریت چیئرمین نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہاہے جس سے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال مزیدسنگین ہوگئی ہے لیکن اس کے باوجود عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے جنگی جرائم پر خاموش ہیں۔ مسرت عالم بٹ نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی قانون اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا 6.8 ارب ڈالر کے ریلوے منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور

?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس

عراقی اسپتال میں آتشزدگی کی ہلاکتوں میں لگاتار اضافہ

?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ ذی قار کے کورونا اسپتال میں لگی آگ

ایران سعودی تعلقات کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی ویب سائٹ نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے صیہونی

دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملہ

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:        دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر

عراق کیسے امریکی تسلط سے باہر نکلے؟

?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے الفتح اتحاد کے نمائندے نے سکیورٹی فورسز کو

بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کی شرط ریاض کے مطالبات کی تکمیل

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:  سعودی پارلیمنٹ کے رکن ابراہیم النحس نے کہا کہ امریکی

یورپی یونین میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:یوروپی بارڈر پروٹیکشن ایجنسی فرنٹیکس نے اطلاع دی ہے کہ اس

اسلام آباد: ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں، شہر میں فوج کا گشت

?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے