سنیل شرما عوامی نمائندے کے بجائے گورنر ہاؤس کے ترجمان بن بیٹھے ہیں:اجے سدھوترا

?️

جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سنیل شرما عوامی نمائندے کے طور پر اپنا آئینی فرض پورا کرنے کے بجائے گورنر ہاؤس کے ترجمان کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجے کمار سدھوترا نے ایک بیان میں کہا کہ سنیل شرما نے علاقے میں ناقص گورننس اور دوہرے کنٹرول کے مسائل کادفاع کرکے اپنی پارٹی کی غلط ترجیحات اور عوامی امنگوں کے حوالے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامی ابہام اور جوابدہی کے فقدان پر سوال اٹھانے کے بجائے سنیل شرما گورنر ہائوس کے اقدامات کو درست ثابت کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔این سی لیڈر نے کہا کہ سنیل شرماکا بیان ا یک اہم آئینی عہدے پر فائز شخص کو زیب نہیں دیتا جوجموں و کشمیر کی سیاسی اور انتظامی پیچیدگیوں کے بارے میں ان کی ناقص سمجھ کی عکاسی کرتاہے۔

سدھوترہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے مشکل ترین دہائیوں کے دوران جمہوریت کے مشعل کی جلائے رکھا۔مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر سوال اٹھانے پرسنیل شرما پر تنقید کرتے ہوئے اجے سدھوترا نے کہا کہ بی جے پی لیڈر نے اپنی پارٹی کے حقیقی موقف کو بے نقاب کیا ہے۔ اجے سدھوترا نے کہاکہ سنیل شرما نے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے دی گئی یقین دہانیوں کے برعکس جموں و کشمیر کے لوگوں کی بے اختیاری کی بالواسطہ حمایت کی۔

مشہور خبریں۔

بعض یورپی ممالک شام کے بارے میں اپنے موقف پر نظر ثانی کر رہے ہیں: اسپوٹنک

?️ 13 مئی 2022سچ خبریں:  اسپوٹنک کے  ایک انٹرویو کے مطابق شام کے خلاف پابندیوں

امریکا کے ساتھ بڑھے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری علاقے کے لئے مفید ثابت ہو گی

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق اسلام آباد

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

?️ 10 نومبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے

کیا نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں؟

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 کے عسکری امور کے رپورٹر نیر دیپوری

تائیوان اور چینی جنگی جہازوں آمنے سامنے

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:    آبنائے تائیوان میں چین اور تائیوان کے درمیان بحری

سیکیورٹی صورتحال 2008 اور 2013 کے انتخابات جتنی بری نہیں ہے

?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں خراب سیکیورٹی کی وجہ سے

جیل میں قید سابق سعودی ولی عہد کی سنگین صورتحال

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق سعودی ولی

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے