?️
سچ خبریں: نریندر مودی کی بھارتی حکومت جموں وکشمیرپر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے پر آزادی پسند کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور وفات پاجانے والے لوگوں کو بھی نہیں بخش رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ بات دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے دو ارکان عبدالسلام ڈگہ اور محمد شفیع ڈار کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں دائر کی گئی چارج شیٹ سے ظاہر ہوتی ہے جنہیں تحریک آزادی سے وابستگی پرنشانہ بنایاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری کیوں جدوجہد کر رہے ہیں؟
ایس آئی اے نے محمد شفیع ڈار کے خلاف سرینگر کی ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جن کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو چکا ہے۔
اس کاروائی کا مقصد دیگرکشمیریوں کو ڈرانا دھمکانا ہے،بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں 188جائیدادوں کی بھی نشاندہی کی ہے جو یا توجماعت اسلامی کے زیر استعمال ہیںیا اس کے نام پر رجسٹرڈ ہیں،ایجنسی نے کہا کہ ان جائیدادوں میں سے 58کو ضبط کیا گیا ہے۔
درایں اثنا بھارتی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف گوجر بکروال برادری کے سینکڑوں افراد نے جموں شہر میں ایک زبردست مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: کشمیریوں کی قتل گاہ
قابض حکام نے مظاہرین کو توی پل بندکرنے سے روکنے کے لیے بھارتی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی۔
تاہم مشتعل مظاہرین نے جموں خطے میں اونچی ذات کے پہاڑی قبیلے کوخصوصی قبیلے کا درجہ دینے کے بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لیے پل پر دھرنا دیا۔


مشہور خبریں۔
جنگی جہاز، بحری بیڑے اور سی آئی اے وینزویلا میں ٹرمپ کا کیا ہدف ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2025جنگی جہاز، بحری بیڑے اور سی آئی اے وینزویلا میں ٹرمپ کا کیا
اکتوبر
یورپی یونین کا فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف بیان
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سون کوہن وون برگڈورف نے
جون
صیہونی حکومت مزاحمت کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش میں
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو
دسمبر
یمنی کیسے سیف القدس کو دھار دیتے ہیں؟
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:ہم سید حسن نصراللہ کی بیان کردہ مساوات کا لازمی جزو
جون
Estimated cost of Central Sulawesi disaster reaches nearly $1B
?️ 18 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
کیا اسرائیل ایک امریکی ریاست ہے
?️ 26 نومبر 2025 کیا اسرائیل ایک امریکی ریاست ہے امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے
نومبر
غزہ کی امداد شہریوں کو بلیک میل کرنے کا ایک ذریعہ ہے: فلسطینی حکومت
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے امدادی
جون
زیادہ تر امریکی روس یوکرائن کشیدگی میں امریکہ کی مداخلت کے مخالف
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں
فروری