?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری ، فریدہ بہن جی ، یاسمین راجہ ، محمد عاقب اورمولوی مصعب نے بھارت اورمقبوضہ علاقے کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنماؤں، کارکنوں، وکلائ، صحافیوں، انسانی حقوق کے کاکنوں، خواتین اور نوجوانوں کی حالتِ زار پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے سرینگر اورجموں میں اپنے الگ الگ بیانات میں اقوام متحدہ اوراسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں اور مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنساکرنظربند کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نظربند کشمیریوں کو جیلوں میں طبی امداد سمیت تمام تربنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور انکی غیرقانونی نظربندی کو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے طول دیا جا رہا ہے ۔
حریت رہنماؤں نے کہا کہ کشمیری نظربندوں کو حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے اور بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوںنے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے پورے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر رکھا ہے اور اس کی فورسز معصوم کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بی جے پی ، آر ایس ایس کے مذموم ایجنڈے کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ہندوتوا تنظیموں کی شرانگیزی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
ہانیہ عامر اور میرب علی کا دلچسپ موازنہ
?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ماڈل و
دسمبر
امریکی سفیر ترکی پہنچے
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں امریکی سفیر جیفری فلیک نے کہا کہ نیٹو
جون
رفح پر حملے کے بارے میں نیتن یاہو کا بیان
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ غزہ کی
مئی
2024 ڈرون جنگ میں حماس کی کامیابی کا سال رہا
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ اپنے 453 ویں دن میں داخل ہو گئی
جنوری
صیہونی فوج میں نافرمانیوں میں اضافہ:سابق موساد اہلکار کا اعتراف
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:موساد کے سابق نائب سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی
اپریل
وہ ہمارے حقوق غصب کرنا چاہتے ہیں یمنیوں کا سلامتی کونسل کو جواب
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صدارت
اپریل
اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر عراقی مزاحمتی ڈرون حملے
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے بدھ کے روز 20
مارچ
نیتن یاہو کی ٹرمپ کے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیوں کے فیصلے کی تعریف
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہونے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
فروری