?️
سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک منتازعہ خطہ ہے اور اقوام متحدہ نے اپنی زیر نگرانی ایک آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے تعین کا حق دے رکھا ہے لہذا بھارت کے ان دعوﺅں کی کوئی حیثیت نہیں ہے کہ جموں و کشمیر اسکا ایک اٹوٹ انگ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کے امور پر نگاہ رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے کئی قراردادوں پاس کر رکھی ہیں اور جموںوکشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر بدستور موجود ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں تنازعہ کشمیر کی بین الاقوامی نوعیت کی تصدیق کرتی ہیں ، عالمی ادارے نے جموں وکشمیر میں اپنے فوجی مبصرین تعینات کر رکھے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، مقبوضہ علاقے میں جاری غیر قانونی بھارتی اقدامات سے جموںوکشمیر کی متنازعہ حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑ سکتا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی برادی مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی بھارتی اقدامات کو عالمی اصولوں اور قوانین و ضوابط کے منافی سمجھتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ نے یہ بھی واضح کر رکھا ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں کسی بھی قسم کے انتخابات کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں ہیں۔ لہذا مودی حکوت نام نہاد انتخابات کے ذریعے عالمی برادری کو ہرگز گمراہ نہیں کر سکتی ۔
ماہرین نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و ترقی کا انحصار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل میں ہی مضمر ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکومت اپنے مستقبل کے بارے میں کیوں پریشان ہے؟
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کار شرحبیل الغریب نے المیادین میں اسرائیلی انتہا
جون
یوکرین کی یورپی یونین میں رکنیت کا بہت زیادہ امکان ہے: بائیڈن
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل
جون
الجولانی کے بھائی شام کی نئی حکومت میں دوسرا سب سے بڑے عہدے پر فائز
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی نے اپنے بھائی کو شام کی نئی
اپریل
صیہونی حکومت نے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کو مقبوضہ فلسطین کا سفر کرنے سے روکا
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: اسپن پارلیمانی وفد کے سربراہ پر ویزا پابندی کے باعث
مئی
شمالی شام میں ترک توپخانے اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: شامی ذرائع نے شامی صوبے حسکہ پر ترک فوجیوں اور اس
دسمبر
جو بائیڈن کو پیچھے دھکیلنے کے لیے امریکہ میں صیہونی منصوبہ
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: ٹرمپ سنچری ڈیل ایک خالصتاً صہیونی منصوبہ تھا جسے ریاستہائے
اکتوبر
ٹک ٹاک کا امریکی مجوزہ پابندی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے امریکا کے
اپریل
اسرائیل نے لبنان کے ساتھ معاہدہ کیوں کیا ؟
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے ایک باخبر اہلکار کے حوالے سے کہا ہے
نومبر