?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے جہاں دس لاکھ بھارتی فوجی اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پربے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں دی گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق غیر قانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں بھارتی فورسز کی طرف سے گھروں پر چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں ہردس کشمیریوں پر جدید اسلحے سے لیس ایک بھارتی فوجی مسلط ہے جوپوری دنیا میں سب سے زیادہ تناسب ہے۔
انہوں نے کہاکہ پرامن سیاسی اورآزادی کی جدوجہد میں مصروف شہری آبادی کو دبانے کے لیے اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں کی موجودگی سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خوف ددہشت کا ماحول قائم ہواہے اورمقامی لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیاہے۔حریت رہنما نے کہاکہ بھارت نے اپنی فوجی طاقت کے ذریعے حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کے عزم کو دبانے میں ناکامی کے بعد لوگوں کی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ انہیں اپنے مطالبے سے دستبردارہونے پر مجبورکیاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنا نریندر مودی کی ہندوتوا حکومت کا سیاسی انتقام ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجی پرتشدد کارروائیوں کے دوران لوگوں کو ہراساں اور گرفتار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کشمیریوں کی معیشت کو کمزور کرکے انہیں مختلف بہانوں سے ا پنے ہی وطن میں بے گھر کر رہی ہے۔ شبیر شاہ نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں صورتحال اس قدر غیر مستحکم ہو چکی ہے کہ معمول کی زندگی گزاری ہی نہیں جاسکتی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کا فرض ہے کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ تنازعہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے حق خودارادیت کے قانونی اور جمہوری فارمولے کو تسلیم کرے۔


مشہور خبریں۔
عرب ممالک کی ایران اور ترکی کے ساتھ یکساں مؤقف اپنانے کی کوشش
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:مصری سفارت کاروں نے کہا کہ جی سی سی کے رکن
دسمبر
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے عرب ممالک کے لیے روس کا اہم پیغام
?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ
مئی
بین الاقوامی اخلاقیات کے نقطہ نظر سے ایران اور اسرائیل کا فوجی رویہ
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا میں طاقت کا توازن ایک بار پھر ایران
اپریل
یورپی قوانین مصنوعی ذہانت کی ترقی کو روک سکتے ہیں، سیم آلٹمین کا انتباہ
?️ 10 فروری 2025سچ خبریں: اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے کہا ہے
فروری
ان چوروں اور ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑوں گا یہ میرا اپنی قوم سے وعدہ ہے: وزیراعظم
?️ 4 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بزدل
مارچ
علی امین کی جگہ سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہوں گے، سلمان اکرم راجا کی تصدیق
?️ 8 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل
اکتوبر
ایران عرب اور اسلامی امت کا اصل حصہ ہے: اسماعیل رضوان
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: اسماعیل رضوان نے ایک انٹرویو میں امریکہ اور صیہونی حکومت
مارچ
یورپ ہو یا ایشیا کوئی فرق نہیں پڑتا؛ انکل سام دوست دشمن کسی کے نہیں
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:صدر جزیرۂ تائیوان کے دورہ امریکہ اور اس جزیرے پر اسلحے
مارچ