?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر شدید تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے آزادی کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشیدمنہاس نے سرینگر میں حریت رہنماؤں کے اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے دارلحکومت سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں جبر و استبداد کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے، فورسز نے مزید چیک پوسٹیں اور چوکیاں قائم کر کے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی لائی ہے۔
انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیاصارفین ، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کی گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت نے اظہار رائے کی آزادی کا کشمیریوںکا حق مکمل طور پر سلب کر لیا ہے اور کشمیریوں کی روز مرہ سیاسی ، سماجی اور اقتصادی زندگی سخت تباہی کا شکار ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جسکی پاداش میں بھارت نے انکا جینا حرام کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پر امن کشمیریوں پر کالے قوانین آرمڈ فورسز سپیشل پاورزایکٹ ، یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں سے انکا سب کچھ چھین کر انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف وحشیانہ جرائم اور متنازعہ خطے میں غیر قانونی اقدامات پر بھارت کا محاسبہ کرے اور مسئلے کے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔


مشہور خبریں۔
جاپان سے لے کر اسپین، اٹلی اور امریکہ تک برستی آگ
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: ریکارڈ توڑ گرمی نے دنیا کے مختلف حصوں میں لوگوں
جولائی
عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے
دسمبر
بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا
?️ 10 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر کی وجہ
مئی
پی ٹی آئی کا ایک بار پھر 9 مئی، 26 نومبر کے پرتشدد واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
?️ 18 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں سیاسی
دسمبر
’اس سے بہتر تھا بادشاہ سلامت کا ٹائٹل ہی لے لیتے‘ عمران خان کا فیلڈ مارشل کی تقرری پر ردعمل
?️ 21 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
مئی
یاسر، فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟
?️ 20 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے
مئی
اسرائیلی فوج کے نئے جرم کے بارے میں صہیونیوں کے جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی الرشید اسٹریٹ پر غذائی امداد بالخصوص آٹے کے منتظر
مارچ
بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے: فرخ حبیب
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ
اگست