بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون گرفتار

جنگجو

?️

سچ خبریں:جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ بل چندوسہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ بل چندوسہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو ‏معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوئوں کی نقل و حمل کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ‏ہونے پر پولیس اور فوج کی 52 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے ناگہ بل چندوسہ کی شرانز کراسنگ پر ناکہ لگا دیا۔‎

انہوں نے کہا کہ اس دوران شرانز سے ناگہ بل کی طرف آ رہے ایک مشتبہ شخص نے ناکے کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو پکڑ لیا گیا۔‏‎ بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے ایک گرنیڈ بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لیا گیا۔
بیان کے مطابق گرفتار شدہ کی شناخت محمد اشرف میر ولد محمد شفیع میر ساکن لری ڈورہ چندوسہ کے بطور کی گئی ہے جو لشکر طیبہ نامی ‏جنگجو تنظیم کے ساتھ جنگجو معاون کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔‎

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ جنگجو معاون ایک سرنڈرڈ جنگجو ہے۔‎ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں انڈین آرمز ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن چندوسہ میں ایک کیس درج ‏کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

پتھر کے دور میں واپس کون جا رہا ہے؟ حزب اللہ یا اسرائیل

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں حزب

جنرل عاصم منیر کا بیان کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی عکاسی کرتا ہے، حریت کانفرنس

?️ 2 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل

شام کے زرعی سائنسی تحقیقی مرکز پر اسرائیل کا حملہ

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی میڈیا نے بتایا ہے کہ مغربی شام کے علاقے

گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا جا رہا ہے

?️ 25 جنوری 2022لندن (سچ خبریں)گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا

عراق میں امریکی اڈوں کی شامت؛دودن سے لگاتا حملوں کی زد میں

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر دو دن سے لگاتار حملے

عمر شریف کو علاج کے لئے امریکا کا ویزا جاری کر دیا گیا

?️ 16 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کے امریکا

سیاسی مصروفیات کی وجہ سے مریم نواز کو فرصت دی ہے:نیب

?️ 16 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیانات

کیف کے حق میں ماسکو کی جائیداد ضبط

?️ 12 فروری 2023گزشتہ سال فروری کے آخر میں یوکرین پر روس کے حملے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے