?️
سرینگر: (سچ خبریں) برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بڑھتی ہوئی سخت گیر ہندوتوا پالیسیوں سمیت اپنے غلط کرتوتوںکی وجہ سے بین الاقوامی سرخیوں میں رہتے ہیں جن کا خصوصی نشانہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام ہوتے ہیں۔
2017سے ایمنسٹی کی کنٹری کوآرڈینیٹر برائے بھارت و نیپال چیری برڈ کی طرف سے لکھی گئی پوسٹ میں حال ہی میں ذرائع ابلاغ میں اجاگر ہونے والے چند اہم مسائل کا ذکر کیا گیا ہے جن میں مودی کی بلڈوزر سیاست، مقبوضہ جموں وکشمیر کے معدنی وسائل کی لوٹ مار، صحافیوں کی گرفتاری اور بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانا شامل ہیں۔
چیری نے اپنی پوسٹ میں کشمیر میں مسمار کیے جانے والے ایک مکان کی تصویر کا ذکر کرتے ہوئے لکھاکہ جیسا کہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی طرز پرمشینری کا استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں کے مکانات اور کاروبار کو بغیر کسی وارننگ یا معقول وجہ کے تباہ کیا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کے وسائل کو لوٹنے کے بارے میں چیری نے” کشمیر میںاڈانی مائننگ ”کے زیرعنوان لکھا ہے کہ منافع اس بڑی بھارتی کمپنی (گوتم اڈانی مودی کا قریبی ساتھی ہے) کو جائے گا، کشمیریوں کو نہیں لیکن انہیںماحولیاتی تباہی اور نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
چیری برڈ نے اپنی پوسٹ میں کشمیری صحافی عرفان معراج کی گرفتاری کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے لکھا کہ عرفان کواسی تنظیم سے روابط کی وجہ سے گرفتارکیاگیا ہے جس کے ساتھ روابط رکھنے پر خرم پرویز کو گرفتارکیاگیا تھا یعنی جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی، جس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بار بار تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے ابھی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارتی حکومت پر شدید تنقید کی گئی ہے جس میں مذہبی اقلیتوں، اختلاف رائے رکھنے والوں اور صحافیوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔چیری برڈنے مودی کے ساتھ برطانوی حکومت کے برتائو کے طریقے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس سب کے باوجود برطانیہ کے سکریٹری خارجہ نے مضبوط اقتصادی اور تکنیکی تعلقات استوار کرنے کے لیے حال ہی میں بھارت کا دورہ کیا ۔


مشہور خبریں۔
افغانستان کو بدترین خشک سالی اور خوراک کے بحران کا سامنا
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز
دسمبر
سعودی اور اماراتی ولی عہدوں کا خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی
دسمبر
پیوٹن نے دی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ
ستمبر
مسلم لیگ (ق) آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کی خواہاں
?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
دسمبر
کیا بھارت کو سی پیک پر اعتراض کرنے کا حق ہے؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے خبردار کیا
جون
صدر مملکت آرمی چیف کی تعیناتی پر مجھ سے مشورہ کریں گے
?️ 24 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان
نومبر
زیاد النخالہ مزید 4 سال کے لیے فلسطینی اسلامی جہاد کے قائد
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:بعض فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطین کی اسلامی جہاد
فروری
خواجہ آصف کا بانی پی ٹی آئی کو عجیب مشورہ
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر عمران
جولائی