?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی پر مبنی ظالمانہ فوجی پالیسی کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کے آزادی اور امن پسند عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کے دوران بھارت کی شدید سیاسی ناانصافیوں کو صبر و تحمل سے برداشت کر رہے ہیں۔ شہدائے سوپور، گائوکدل، ہندواڑہ اور کپواڑہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کے مقدس مقصد کے لیے کشمیر کے بہادرعوام کی بے مثال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم نے بھارتی فوجی کے غرور کو چکنا چور اوران کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔حریت ترجمان نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، مشتاق الاسلام، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، حیات احمد بٹ، عبدالاحد پرہ، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، رفیق احمد گنائی ، فیاض حسین جعفری اور انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویزسمیت آزادی پسندکشمیری نظربندوں کی جرات اور ثابت قدمی کی تعریف کی ۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار کافوری نوٹس لیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زوردیاکہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروائیں،کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کریں اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
14 سینیٹرز کی ذاتی رائے پر مبنی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، بیرسٹر گوہر
?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق
جنوری
آرمی چیف کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار گمراہ کن اور مفروضوں پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
نومبر
سابق وزیراعلی پنجاب اور رہنما پیپلزپارٹی میاں منظور وٹو انتقال کرگئے
?️ 16 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر
دسمبر
خطے میں امن کیلئے پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے: آرمی چیف
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
مارچ
کابل میں امریکی حملے کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں
ستمبر
یمن میں حقیقی اہداف کے ساتھ امریکہ-سعودی مشترکہ فضائی مشق
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: فوجی سرگرمیوں اور مشقوں کا احاطہ کرنے والے ایک امریکی
دسمبر
ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی
?️ 18 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے اہم قدم اٹھاتے
ستمبر
الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
دسمبر