آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں پولنگ

?️

سرینگر: (سچ خبریں) انتہاپسند بھارتی حکومت کی جانب سے اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کے بعد پہلی بار مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا کے انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی۔

بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا، جس کے بعد وادی کو دو حصوں میں تقسیم کرکے اسے مرکز کے ماتحت کردیا گیا تھا۔

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد لداخ کو الگ جب کہ جموں و کشمیر کو الگ مرکزی علاقہ قرار دیا گیا تھا اور اب وہاں وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پہلی بار لوک سبھا کے انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر ادھمپور میں لوک سبھا کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی۔

ادھمپور کی ایک نشست پر 12 امیدوار میدان میں اترے ہیں اور وہاں کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 17 لاکھ کے قریب ہے۔

ادھمپور میں 2637 پولنگ اسٹیشنز بنائی گئی تھیں اور وہاں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ادھمپور میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے زائد رہا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ادھمپور میں ایک نوبیاہتا جوڑا اپنی شادی کی تقریبات چھوڑ کو ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا اور جوڑے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

مجموعی طور پر مقبوضہ جموں و کمشیر میں لوک سبھا کی پانچ نشتیں ہیں، جن میں سے ایک نشست پر پہلے ہی مرحلے 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگئی۔

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کی 121 لوک سبھا کی نشستوں پر پولنگ ہوئی اور مجموعی طور پر 16 کروڑ سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے مزید 6 مراحل ہوں گے اور وہاں یکم جون تک مختلف مراحل میں ووٹنگ ہوتی رہے گی۔

مشہور خبریں۔

کیا اسماعیل ہنیہ کو صیہونیوں نے شہید کیا ہے؟

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی

سعودی عرب کا پہلا اعلیٰ سطحی وفد شام کے دورے پر

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایک اعلیٰ سطحی اقتصادی

نسلوں کی بہتری چاہئے تو طرز زندگی کو بدلنا پڑیگا، عمران خان

?️ 17 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

پشاور: دلہن نے حق مہر میں سونے، چاندی کے بجائے ایک لاکھ کی کتابوں کا مطالبہ کر دیا

?️ 15 مارچ 2021پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سےایک انوکھا واقعہ سامنے

اٹلی کا چینی انفراسٹرکچر پراجیکٹ چھوڑنے کا امکان

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:اٹلی کی دائیں بازو کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بدھ

نیٹو کا مشرقی یورپ میں مستقل فوجی اڈے قائم قائم کرنے پرغور

?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:نیٹو کےسکریٹری جنرل نے روس کے ساتھ ملحقہ مشرقی یورپی سرحد

ایران اور سعودی عرب کے اتحاد کی تازہ ترین صورتحال

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں

جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے