صہیونی میڈیا کو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کی فتح کا اعتراف 

ایران

?️

سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریو” نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران اس جنگ سے مضبوط تر صورت میں نکلا ہے۔ اس سلسلے میں، صہیونی ریاست کی کنیسٹ میں لیکود پارٹی کے نمائندہ عمیت ہالیوی نے کہا کہ یہ ماننا پڑے گا کہ ایران کا نظام ابھی تک قائم ہے اور ان کے پاس میزائل موجود ہیں جو ہماری طرف داغے جا سکتے ہیں۔
کچھ دیر قبل اسرائیلی ریڈیو نے اطلاع دی تھی کہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے وزراء کو ایران کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں تبصرے سے گریز کرنے کو کہا۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے منگل کی صبح اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر لکھا کہ جیسا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں، اسرائیلی ریاست نے جنگ شروع کی، ہم نے نہیں انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال جنگ بندی یا عملیات کے روکنے کے بارے میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم، اگر اسرائیلی ریاست آج صبح 4 بجے تک اپنا غیرقانونی حملہ بند کر دے تو ہمارا بھی جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
عراقچی نے واضح کیا کہ فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ہمارے مسلح افواج کی جانب سے اسرائیل کو سزا دینے کی فوجی کارروائی صبح 4 بجے تک آخری لمحے تک جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایرانیوں کے ساتھ مل کر، میں مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے عزیز ملک کی حفاظت کے لیے آخری خون کے قطرے تک لڑنے اور دشمن کے ہر حملے کا جواب دینے کا عزم دکھایا۔
صہیونی اخبار "معاریو” نے اس سے قبل ایران کے میزائیل حملوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں زیرزمین پناہ گاہوں کی دباؤ والی صورتحال اور اسرائیلیوں کی ذہنی تھکن کی طرف اشارہ کیا تھا۔ ایران کے جوابی میزائیل حملوں کے بعد سے، تل ابیب کے جنوبی مقبوضہ علاقے ذہنی بے چینی، دباؤ، مایوسی اور سلامتی کی جنگ کا مرکز بن چکے ہیں۔ ایران کے "وعدہ صادق 3” آپریشن کے 11 دن بعد، صہیونی میڈیا ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے میزائیل حملوں سے اسرائیلی ریاست کو تقریباً 1.3 ارب ڈالر کا براہ راست نقصان پہنچا ہے۔
صہیونی اقتصادی اخبار "مارکر” نے بھی وزارت خزانہ کے ایک عہدے دار کے حوالے سے بتایا کہ مقبوضہ علاقوں پر ایران کے میزائیل حملوں سے 5 ارب شیکل (تقریباً 1.3 ارب ڈالر) کا براہ راست نقصان ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن نے عبدالقادر مندوخیل کی پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا

?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

بھارتی اداکارنے اپنے مداح کی پریشانی دور کردی

?️ 23 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا

یمنی عوام کو مزید پریشان کرنے والی جنگ بندی ناقابل قبول: یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ جنگ بندی

سعودی حکام کی اپنے ہی شہریوں پر ظلم کی انتہا

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے قطیف شہر میں ایک علاقے کو مکمل طور

مشرقی افغانستان میں فائرنگ ؛ صحافی کا قتل

?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے شہر جلال آبا کےد علاقے واٹر پمپ میں ایک

پاکستان نے بھارت کی لاہور دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کو مسترد کردیا

?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے لاہور بم دھماکے میں بھارت کی

الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

?️ 22 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جج نے توہین عدالت کی سزا

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی ملاقات عمران خان کی دشمنی میں ایک اکٹھ ہے

?️ 5 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)  وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے پیپلزپارٹی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے