روس میں امریکی کمپنیوں کی واپسی؛ ریاض مذاکرات کا پہلا مثبت پیغام

روس میں امریکی کمپنیوں کی واپسی ریاض مذاکرات کا پہلا مثبت پیغام

🗓️

سچ خبریں:روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ کچھ امریکی کمپنیاں 2025 کی دوسری سہ ماہی میں روس واپس آئیں گی۔ 

ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، کرائل دیمترییف کا کہنا ہے کہ وہ کمپنیاں جو یوکرین کی جنگ کے آغاز کے بعد ماسکو چھوڑ گئی تھیں، اب دوبارہ روس میں واپس آئیں گی۔
دیمترییف نے کہا کہ روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کو امید ہے کہ کچھ امریکی کمپنیاں 2025 کی دوسری سہ ماہی میں روسی مارکیٹ میں واپس آئیں گی،تاہم ان کی واپسی آسان نہیں ہوگی کیونکہ اب ان کی جگہ کئی دیگر کمپنیاں لے چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کمپنیوں نے روس چھوڑنے کے بعد 300 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھایا ہے۔
دیمترییف کے مطابق، سب سے زیادہ نقصان آئی ٹی اور میڈیا سیکٹرز کو پہنچا، جس کی مالیت 123 ارب ڈالر تھی، اس کے بعد صارفین کی خدمات اور صحت کے شعبے میں 94 ارب ڈالر، مالی خدمات کی کمپنیاں 71 ارب ڈالر اور توانائی کے شعبے میں 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، مجموعی طور پر امریکی کمپنیوں کا نقصان تقریباً 324 ارب ڈالر کے قریب پہنچا ہے۔
دیمترییف کا یہ بیان روس اور امریکہ کے درمیان ریاض میں براہ راست مذاکرات شروع ہونے کے ایک دن بعد سامنے آیا جس کا مقصد یوکرین جنگ کو ختم کرنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جنگ کے خاتمے کے بارے میں زیادہ اعتماد محسوس ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ کے بارے میں چین کا مؤقف

🗓️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزرات خارجہ اور دفاع نے غزہ کے خلاف

قطر کے سابق وزیر اعظم کی عرب ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید

🗓️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:حماد بن جاسم الثانی نے بلومبرگ نیٹ ورک کے ساتھ بات

شہریار منور اور ماہین صدیقی نے نکاح کرلیا

🗓️ 28 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی نے

امریکیوں کو عراق سے نکالنے کے لیے عراقی سیاسی جماعتوں کا اتحاد

🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی سیاسی گروہوں نے تمام جماعتوں اور گروہوں بالخصوص شیعوں کے

غزہ کے ساتھ تصادم بہت قریب ہے: صہیونی میڈیا

🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:رپورٹر تل لیو رام نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

حماس کو نیتن یاہو کی خفیہ تجویز کی دستاویز میڈیا پر جاری

🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے نیوز چینل

مزاحمت کبھی بھی عارضی جنگ بندی قبول نہیں کریں گی

🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی

عیدالاضحی پر سمارٹ لاک ڈاون لگ سکتا ہے

🗓️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے