پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان کا مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما پر بڑا الزام

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان کا مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما پر بڑا الزام

🗓️

سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے سپریم کورٹ سے مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما محمد زبیر کے انٹرویو کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ محمد زبیر کا بیان بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کے مطابق ہے، ان کا اعترافی بیان کسی مہذب معاشرے میں ہوتا تو نوٹس لیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت برطرف کرنے میں جنرل باجوہ سمیت چند جرنیلوں نے کردار ادا کیا، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ محمد زبیر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنے کے لیے سازش ہوئی تھی، اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ محمد زبیر نے کہا کہ مریم نواز، نوازشریف، شہباز شریف بھی اس سازش میں شامل تھے۔ زبیر کا اعتراف بانی پی ٹی آئی کے بیان کو ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرا کر مجرموں کا ٹولہ مسلط کیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ محمد زبیر کے انٹرویو کا ازخود نوٹس لے اور کمیشن آف انکوائری تشکیل دے۔

مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی گئی ہے، اور سازش میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔ آئین کی خلاف ورزی کا معاملہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: ملک میں توانائی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابقہ ​​حکومت ہے:شہباز شریف

رؤف حسن نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور 9 مئی کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا

🗓️ 12 اگست 2021 راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ

غزہ کی پٹی میں صہیونی آبادکاری کا صیہونی منصوبہ

🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی قابضین نےگزشتہ ایک سال سے غزہ کی پٹی میں خون

عراق میں متنازعہ ڈرامہ سیریل کی نشریات پر پابندی

🗓️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ متنازعہ تاریخی سیریل

نئے مشرق وسطی کا صیہونی امریکی منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟ حزب اللہ

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے

مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کا زبردست حملہ

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:  صہیونی فوجی اور آبادکاروں نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور

ترکی میں گرفتاریوں کا بازار گرم

🗓️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اعلان کیا ہے

وزیر اعظم نے حوثی حملوں کوخطے کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا

🗓️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا اماراتی ولی عہد سے ٹیلی فونک

غزہ میں بقا کی جنگ؛ کوئی بھی محفوظ نہیں 

🗓️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کے نہتے عوام کے خلاف مجرمانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے