فلسطینی قیدیوں کی رہائی؛ غزہ میں جذباتی مناظر

فلسطینی قیدیوں کی رہائی؛ غزہ میں جذباتی مناظر

🗓️

سچ خبریں:اسرائیلی جیلوں رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی غزہ واپسی پر رقت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے جب برسوں کے ظلم و ستم کے بعد یہ مظلوم قیدی اپنے گھروں کو لوٹے۔

456 فلسطینی قیدی جو اسرائیلی جیلوں میں قید تھے، بالآخر آزاد ہو کر جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پہنچ گئے،سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں ان قیدیوں کے جذباتی لمحات دیکھے جا سکتے ہیں، جہاں وہ خوشی اور آنسوؤں کے ساتھ اپنوں سے گلے مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کا تبادلہ؛ حماس کا اقدام اور مزاحمتی قوت کا میدانی مظاہرہ

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، رہا ہونے والے زیادہ تر فلسطینی قیدیوں کو خراب صحت کے باعث خان یونس کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، طویل قید اور صیہونی مظالم نے ان کی جسمانی حالت کو تشویشناک حد تک کمزور کر دیا تھا۔

ادھر، مصری حکام اور حماس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 97 فلسطینی قیدیوں کو رہائی کے بعد مصر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: قیدیوں کا تبادلہ صیہونیوں کو کتنا مہنگا پڑے گا؟صیہونی جنگی کابینہ کے رکن کی زبانی

واضح رہے کہ یہ رہائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کے سبب غزہ میں انسانی بحران شدید تر ہو چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

حسین بدرالدین الحوثی کی شہادت میں امریکہ سے متعلق خفیہ دستاویزات کا انکشاف

🗓️ 26 فروری 2022سچ خبریں:   یمن کی انصار اللہ تحریک کے اطلاعاتی مرکز نے تحریک

غزہ کی عارضی جنگ بندی کے بارے سعودی عرب کا کیا کہنا ہے؟

🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کو

Baking industry growth set to rise on more stable economy

🗓️ 16 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

عمران خان تو جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا، شبلی فراز

🗓️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے

امریکی حکام کے گھروں سے غیر مرتب شدہ دستاویزات کا سلسلہ جاری

🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وفاقی پولیس ایف بی آئی نے انڈیانا میں سابق نائب

فلسطینی تجزیہ کار کی نظر میں شہید سلیمانی

🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کا کہنا ہے کہ اگر میری جنرل قاسم سلیمانی

یوکرائن میں فوجی آپریشن صحیح اور بروقت تھا :پوٹن

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں: روسی صدر پوٹن نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے فیصلے

ماریہ بی نے ’فلسطین کلیکشن‘ کیلئے ترک آرٹسٹ کا ڈیزائن چرانے پر معذرت کرلی

🗓️ 1 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے حال ہی میں متعارف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے