🗓️
پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور نسل کشی کی اندھا دھند کارروائیوں کو ہر گز برداشت نہ کرے اور مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کا نوٹس لے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کے ان جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے 4 جون کو جنگوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نہتے اور معصوم فلسطینیوں کو بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے، پیانگ یانگ غزہ اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی مذمت کرتا ہے۔
جمعہ کو وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو کسی بھی طرح سے جائز نہیں بنایا جاسکتا، یہ کہنا کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ پوری غزہ کی پٹی ایک بہت بڑی انسانی ذبح گاہ میں تبدیل ہوچکی ہے اور فضائی حملوں کی وجہ سے اسرائیل نے فسطینی بچوں کا قتل عام کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے غزہ کی پٹی میں 66 فلسطینی بچے شہید ور 560 کے قریب زخمی ہوئے، اسرائیل کا بچوں کا ہولناک طریقے سے نشانہ بنانا اور ان کا بے دردی کے ساتھ قتل عان انسانیت کے خلاف جرم اور امن کے لیے سنگین چیلنج ہے۔
شمالی کوریا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور نسل کشی کی اندھا دھند کارروائیوں کو ہر گز برداشت نہ کرے، مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کا نوٹس لے۔
مشہور خبریں۔
حماس کے سامنے رکھا جانے والا نیا صیہونی معاہدہ
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے تحریک حماس کے لیے تجویز کردہ تین
مئی
صیہونی حکومت کو اسلحہ برآمد کرنے پر ڈنمارک کے خلاف شکایت
🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل ڈنمارک، آکسفیم ڈنمارک، ایکشن ایڈ ڈنمارک اور فلسطینی انسانی
مارچ
ٹرمپ نے کئی روس مخالف پابندیوں کو ایک سال کے لیے بڑھایا
🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
مارچ
گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
🗓️ 31 مئی 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ
مئی
جنین میں فلسطینی مجاہدین کی فائرنگ
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے جنین کے مغرب میں مزاحمت کاروں کے نئے
مارچ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا حکومت سے ’ایکس‘ کی فوری بحالی کا مطالبہ
🗓️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ
مارچ
کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
🗓️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ
نومبر
ملکی تباہی کا مقابلہ کرنے کے بجائے جنگ کا ڈھول پیٹنا:امریکی عوام سیاست پر قربان
🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین میں جنگ کا فوری خاتمہ، جیسا کہ رائے عامہ اور
فروری