ملکی مسائل کے بارے میں نواز شریف کا بیان

ملکی مسائل کے بارے میں نواز شریف کا بیان

🗓️

سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، اور عام شہریوں کو انصاف دینے کے وعدے کیے جا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بجلی کے بل اب کسی کے لیے بھی ادا کرنا ممکن نہیں رہا، یہ بل غریب لوگوں کے لیے ہی نہیں، بلکہ ہر ایک کے لیے ایک مصیبت بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا اور بجلی کے نرخ بھی کنٹرول میں رکھے گئے۔ 2017 تک بجلی کے بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا، مگر 2018 کے بعد سے حالات بگڑ گئے اور غریب عوام پس کر رہ گئے۔

سابق وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر چلتے شخص کو انصاف کی پیشکش کی جا رہی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا تھی؟ انہوں نے یاد دلایا کہ ان کی حکومت نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا، مگر بعد میں اسے کون واپس لے کر آیا، سب جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں: صارفین کو بجلی کے بلوں کی اقساط پر 14 فیصد سود ادا کرنا ہوگا

نواز شریف نے کہا کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، ترقی کرتا ہوا ملک مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ انہوں نے فیصلے کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کی پرواہ کریں اور ریلیف کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہیں، وہ کریں۔

مشہور خبریں۔

شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےبارڈر مارکیٹ، ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا

🗓️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر سید ابراہیم

نواز شریف کیلئے ’وی آئی پی پروٹوکول‘ پر پی ٹی آئی کی کڑی تنقید

🗓️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم

آخرکار نیتن یاہو نے حزب اللہ کے میزائلوں کے سامنے ہتھیار ڈال ہی دیے

🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور عرب دنیا کے معروف

پیرس اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت کو محدود کرنے کا مطالبہ

🗓️ 1 مئی 2024سچ خبریں: تقریباً 300 مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھامے اولمپکس میں صیہونی حکومت

پاکستان 27 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا خواہاں ہے،اسحٰق ڈار

🗓️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے

بھارت کو  ایک مرتبہ پھر  ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا

🗓️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر بھی بدنام

سی ٹی ڈی نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

🗓️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے

بائیڈن صیہونی حکومت کے ساتھ ہیں یا مظاہرین کے؟

🗓️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقوں کی صورتحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے