بھارت نے بھی افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے تمام سفارتکاروں کو واپس بلالیا

بھارت نے بھی افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے تمام سفارتکاروں کو واپس بلالیا

🗓️

کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد بہت سارے ممالک اپنے سفارتخانے بند کررہے ہیں وہیں اب بھارت نے بھی کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے تمام سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے بیشتر علاقوں پر طالبان کے قبضے کے بعد بہت سے ممالک نے اپنے سفارت خانے خالی کر دیے ہیں جبکہ اب بھارتی حکومت نے بھی اپنے تمام سفارت کاروں کو کابل سے نکال لیا ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو اور این آئی نیوز جیسے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 140 بھارتی، بشمول تمام سفارت کاروں اور کابل میں نئی ​​دہلی سفارتخانے کے ارکان، بھارتی پولیس اہلکاروں اور چار بھارتی میڈیا کارکنوں سمیت، بہت سارے بھارتی کابل ایئر پورٹ سے نکل چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی سفارت کار اور بھارتی شہری منگل کے روز ایک خصوصی فوجی طیارے میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے۔

بھارت کے این ڈی ٹی وی نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے تمام سفارت کاروں کو افغانستان میں اپنے سفارت خانے سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ کابل میں واقع بھارتی سفارتخانے کے سبھی ملازمی اور ہمارے سفیر فوری طور پر بھارت واپس آئیں گے، بھارت نے یہ فیصلہ گزشتہ اتوار کو اشرف غنی کو اقتدار سے بے دخل کئے جانے اور وہاں کی حفاظتی صورتحال کے پیش نظر لیا ہے۔

واضح رہے کہ کابل اور افغانستان کے بیشتر علاقوں پر طالبان کے قبضے کے تناظر میں، بہت سے ممالک اپنے سفارت کاروں اور شہریوں کو نکالنے کے لیے کابل میں اپنے سفارت خانے خالی کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

🗓️ 27 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو

عمران خان کے خلاف کیس کس نوعیت کے ہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج کی زبانی

🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان

بیویوں کے بارے میں پوچھنے پر اسد عمر کیوں ناراض ہوئے

🗓️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ الیکشن

کیا 7 اکتوبر کی دوبارہ تکرار ہوگی

🗓️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعہ کی صبح ایک پریس

میانمار کی سربراہ کو نئے الزامات کا سامنا

🗓️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:میانمار کی معزول فوجی بغاوت کے ایک ماہ بعد اس ملک

عراقی پارلیمانی اتحاد کا حکومت سے سویڈن کے بارے میں مطالبہ

🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں

جرمن ایئر لائن کی ہڑتال کی کال ، وجہ؟

🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: جرمن ایئر لائن Lufthansa بدھ کو ایک بڑے پیمانے پر

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی

🗓️ 26 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے