🗓️
لاہور(سچ خبریں) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے تعلیمی شفافیت اور ترقی کے لئے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں، حکومت تعلیمی اداروں میں شفافیت اور میرٹ کوہر صورت یقینی بنا رہی ہے۔ معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف کی خاتون ایم پی اے اعظمی کار دار کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی ملاقات کے دوران ناوال حیدر نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کو بچوں کے حقوق اور ان کو در پیش مسائل کے حوالے سے بر یفنگ دی۔ اس موقع پر موقعہ پرلائبہ سلمان ،ابر رحمت ۔سیرین سیف،عطیہ عاصم ،مہک گل ،انعم اظہر اور سمیر حیدر سمیت دیگر موجود تھیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تعلیم سمیت ہر شعبے میں قومی کی بیٹیاں لڑکوں کے مقابلے میں آگے جا رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں جدت لانے کے لیے مختلف پروگرام شروع کیے ہیں اور یونیورسٹیز میں پہلی باروائس چانسلرز سمیت تمام عہدوں پر بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر تقر ریاں کی ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں سفارش پر لوگوں کو بھر تی کرنے سے تعلیم کا نظام تباہ ہوتا ہے۔ خواتین کے حقوق کے حوالے سے گفتگو میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس خواتین کے وراثتی حقوق کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ گورنرنے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دیئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کی مختلف شعبہ جات میں خدمات قابل ستائش ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایف بی آر کو1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ملنے کا انکشاف
🗓️ 27 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی جانب سے ایف بی
جنوری
بائیڈن ایک بار پھر سعودی عرب کے لیے اپنی لائن پیچھے ہٹے
🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: جرنل وال سٹریٹ نے خبر دی ہے
جنوری
لاہور میں 3 دن تک اسکول بند رہیں گے
🗓️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر
نومبر
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کی نقل وحرکت میں اضافہ
🗓️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ ممبر نے اس ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین
جنوری
سانحہ 9 مئی: عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں
🗓️ 26 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
دسمبر
عراقی گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع ایک گیس فیلڈ کو کاٹوشا راکٹ سے
جون
پاکستانی وزیر دفاع کی افغانستان پر حملے کے امکان کے بارے میں بات چیت
🗓️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں تحریک طالبان
مارچ
بحالی صہیونی مراکز میں 9400 زخمی
🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر کو
جولائی