🗓️
سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے آج منگل کی صبح مغربی کنارے میں دو فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، صیہونی جنگجوؤں نے آج صبح مغربی کنارے میں جنین پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں جنین پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوئیں جن میں صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف جنگی گولیوں کا استعمال کیا، فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جھڑپوں کے دوران جنین کیمپ میں عبداللہ الحسری نامی ایک نوجوان فلسطینی جو اس سے قبل صہیونیوں کے قبضے میں تھا، کو گولی ماری جس کے بعدوہ زخموں کی شدت کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
اس دوران جنین پر صہیونی حملے میں مغربی کنارے میں مقیم متعدد فلسطینی زخمی ہوئے، بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ متعدد فلسطینی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، اس خبر کے چند گھنٹے بعد جنین کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ 19 سالہ فلسطینی نوجوان شادی خالد نجم آج صبح جنین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں سر میں زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ صیہونی عسکریت پسندوں نے آج صبح حال ہی میں اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والی فلسطینی خاتون یاسمین تیسر عبدالرحمن شعبان کو پھر گرفتار کر لیا گیا۔
مشہور خبریں۔
سیاسی جماعتوں کا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم
🗓️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کی
نومبر
پاکستان: کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے
🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں کمی آ
جون
ملازمین کی برطرفی پر اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث
🗓️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں ملازمین کی برطرفی کے معاملے پر
ستمبر
طالبان حکومت کو فوری طورپر تسلیم نہیں کریں گے؛قطر کا اعلان
🗓️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ نے فوری طور پر طالبان حکومت کوتسلیم
ستمبر
پاکستان میں پھنسے سعودی اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
🗓️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے پاکستان میں
اکتوبر
دنیا میں اسرائیل کے سائنسی بائیکاٹ کی وجہ کیا ہے؟
🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں اسرائیلی محققین کے
اپریل
انصاراللہ نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے؟امریکہ کا اعتراف
🗓️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اعتراف کیا ہے کہ
مارچ
ڈالر کی قدر میں 2 روز سے جاری اضافے کا رجحان رک گیا، پاکستانی کرنسی 2.09 روپے مہنگی
🗓️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل 2 روز سے امریکی
اکتوبر