🗓️
سچ خبریں:سعودی حکومت کی جانب سےاس ملک کے جھنڈے کو تبدیل کرنے کے حالیہ فیصلے کے اعلان پر سعودی شہریوں اور سوشل میڈیا کے کچھ کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیاجس نے ریاض کو افواہوں کو ختم کرنے کے لیے وضاحتیں فراہم کرنے پر مجبور کیا۔
انڈیپنڈنٹ عربی کی ویب سائٹ کے مطابق سعودی پارلیمنٹ کی جانب سے اس ملک کےجھنڈے کی تبدیلی کے مسودے کی کثرت رائے سے منظوری نے اس ملک کے شہریوں میں غصے کو جنم دیا،یادرہے کہ سعودی پرچم، نعرے اور قومی ترانے میں ترمیم کے مسودے کی منظوری ملتے ہی سعودی حلقوں بالخصوص سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، کچھ نے قومی پرچم اور ترانے کی تبدیلی کو مسترد کر دیا اور کچھ نے اسے منظور کر لیا۔
سعودی حکومت کے مخالفین نے ٹویٹ کیا کہ اس فیصلے کا مطلب پرچم کی شکل اور ممکنہ طور پر رنگ میں تبدیلی ہے، اس کی وضاحت کرتے ہوئے مسودے کے پیش کرنے والے اور سعودی پارلیمنٹ کے رکن سعد بن صلیب العتیبی نے کہا کہ جھنڈے کو تبدیل کرنا درست نہیں ہے اور یہ صرف ایک ایسی پالیسی میں ترمیم کرنا ہے جو تقریباً 50 سال سے جاری ہے ۔
یادرہے کہ حالیہ برسوں میں سعودی عرب نے اس ملک کے اہداف اور 2030 کے ویژن کے مطابق کچھ نظاموں اور قانون سازی کے متن کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے،قابل ذکر ہے کہ سعودی پارلیمنٹ نے پیر کو کونسل کی سلامتی اور عسکری امور کی کمیٹی کی طرف سے جائزہ لینے کے بعد 50 سال سے زائد عرصہ قبل جاری کردہ فلیگ کوڈ میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی۔
مشہور خبریں۔
انگلینڈ میں معاشی بحران کے باعث کنڈرگارٹنز بند
🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں ایک سرکاری تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے
مئی
غزہ جنگ کی وجہ سے صیہونی حکومت میں غذائی بحران
🗓️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے اہم اثرات میں سے ایک، نیز مقبوضہ
ستمبر
خیبرپختونخواہ حکومت کا جسمانی اور ذہنی حالت کی وجہ سے صدر زرداری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
🗓️ 12 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے
اپریل
پیغمبر اکرم ؐکے بارے میں روسی صدر کا بیان؛عالم اسلام کا خیر مقدم
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے صدر کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں
دسمبر
’کورٹ مارشل کیے گئے‘ ریٹائرڈ جنرل کا اپنا نام کلیئر کرانے کیلئے قانونی جنگ جاری رکھنے کا عزم
🗓️ 9 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نئی فوجی قیادت نے غیر ملکی جاسوسوں کے ساتھ
جنوری
سعودی عرب نے غزہ جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل میں کیا کہا؟
🗓️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس
اکتوبر
وزارت اعلیٰ پنجاب کے شفاف الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب طلب
🗓️ 20 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے وزارت اعلیٰ کا انتخاب
جولائی
پڑھائی کے دوران موبائل استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ نے تعلیمی اداروں میں اسمارٹ فون کے استعمال
جولائی