🗓️
سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے امریکیوں اور اسرائیلیوں کو مسلمانوں کے حقیقی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امت مسلمہ کے اندر موجود مسائل سے فائدہ اٹھا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کل الجوف اور مأرب قبائل کے دو وفود سے ملاقات کے دوران یمن کے الجوف صوبے کے باشندوں کے درمیان سلامتی کو بہتر بنانے اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ الجوف میں مسائل کے حل کے لیے مقامی حکام اور قبائلی رہنماؤں کے درمیان استحکام اور تعاون کی فضا قائم ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق سید عبدالملک الحوثی نے تاکید کی کہ یمنی قوم کے دشمن مختلف عنوانات کے تحت عوام کے درمیان تفرقہ اور اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے حامی یمنی عوام کو اپنا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی مسلمانوں کے اصل دشمن ہیں اور وہ ہماری قوم کے اندر موجود مسائل سے اپنے مفاد اور اپنے مقاصد کے لیے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، انصار اللہ رہنما نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے تین روز قبل متحدہ عرب امارات کے دورے اور سعودی عرب کی فضائی حدود سے ان کے طیارے کی پرواز کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہرزوگ پر اپنا آسمان کھول دیا جبکہ یمنی عوام کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک رکھا ہے۔
مشہور خبریں۔
میئر کراچی الیکشن، سندھ ہائیکورٹ کا تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم
🗓️ 9 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے حکومتِ سندھ کو پاکستان تحریک انصاف
جون
شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندگان سے گفتگو
🗓️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے
مئی
کیا اسرائیل امریکہ پر بوجھ بن گیا ہے ؟
🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے ہفتے کے روز اپنی ویب سائٹ پر
اکتوبر
جہاد اسلامی کے میزائل ٹھیک نشانے پر لگے:صیہونی عہدہ دار
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک صیہونی عہدہ دار نے غزہ کی 3 روزہ جنگ میں
اگست
گیلنٹ کی مضحکہ خیز دھمکیاں
🗓️ 13 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ نئی جنگ شروع
اگست
مہنگائی سے متعلق وزیر خزانہ شوکت ترین کا اہم بیان
🗓️ 16 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین
اکتوبر
افغانستان کی سیاسی تنہائی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے: طالبان
🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے
دسمبر
پیپلز پارٹی کا کابینہ کو نابینا بتاکر صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا دعوی
🗓️ 7 فروری 2021کراچی{سچ خبریں} پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سینیٹر شیری رحمن اور رضا ربانی
فروری