ٹی ٹی پی اگر لڑے گی تو اس سے لڑا جائے گا: شیخ رشید

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی شرائط اس قدر سخت تھیں کہ ان سے مذاکرات آگے نہ بڑھ سکے  ٹی ٹی پی اگر لڑے گی تو اس سے لڑا جائے گا۔انہوں نے خود سیز فائر کی خلاف ورزی کی ، ٹی ٹی پی کی شرائط قبول نہیں کی جاسکتی۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان بن چکا ہے اور ملک میں ایسے ادارے موجود ہیں جو تمام چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، افواج ، سویلین اور اینٹلی جنس اداروں نے ہزاروں جانوں کی قربانی دے کردہشت گردوں کوشکست دی ، ٹی ٹی پی کے خلاف بھی فورسز کو کامیابی حاصل ہورہی ہے ، صرف چند گروپ اِکا دُکا وارداتیں کررہے ہیں ، اسلام آباد میں مارے گئے 2 دہشت گردوں کا ٹی ٹی پی نے بھی اعتراف کیا ، داعش سے بات نہیں ہوئی اور بی این اے ایک چھوٹا سا گروپ ہے۔

ملکی سیاست پر گفتگو میں اشیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو حلف اٹھائے چند دن ہوئے تھے تو اپوزیشن نے ان کی جانے کی باتیں کرنا شروع کردیں ، عمران خان کہیں نہیں جا رہے ہیں ، اپوزیشن نے ٹریکٹر ٹرالی نہیں بلکہ ریڑھا ریڑھی نکالی ہے ، اگر اپوزیشن نے کوئی ایسی غلطی کی کہ جس سے جمہوری نقصان ہوا تو یہ ان کا نقصان ہوگا ، ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا شور ہے اور ابھی تک یہ کابینہ میں زیر بحث نہیں آیا ، عمران خان کی خوش نصیبی ہے جو تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ، اللہ کو منظور ہوا تو عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی ریلی 23 مارچ سے 4 دن پہلے یا 4 دن بعد کرلے کیوں کہ 23 مارچ کو اوآئی سی کے لیڈرزپاکستان آرہے ہیں، 21 اور 22 مارچ سے اسلام آباد کی بعض سڑکیں بند ہوجائیں گی، 23 مارچ کی پریڈ میں او آئی سی کے لیڈرزبھی شریک ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا نیے پاپ کے انتخاب پر ردعمل

🗓️ 9 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

یمنیوں کا جنوبی سعودی عرب پر حملہ، درجنوں سعودی فوجی ہلاک

🗓️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے سعودی ذرائع کے حوالے سے خبر دی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری

🗓️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر قومی ادارہ

عمران خان کے دوست ہی ان کے لئے محاذ کھول رہے ہیں

🗓️ 28 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں)  عمران خان سے کہوں گا نادان دوست ان کے لیے

وزیر اعظم نے گوہر تابش کا استعفی قبول کر لیا

🗓️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم

غزہ میں تباہ کن ویرانی؛ 90 فیصد رہائشی علاقے زمین بوس

🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ اور قابض اسرائیلی افواج کے

غزہ میں صیہونی جاسوس کو سزائے موت

🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں:  غزہ کی فوجی عدالت کی سپریم کورٹ سے وابستہ ایک

فیصل آباد کی صنعت مہنگی توانائی، ٹیکسوں کی وجہ سے بحران کا شکار ہے. ویلتھ پاک

🗓️ 31 دسمبر 2024فیصل آباد: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے