کورونا: مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ

کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے

🗓️

کراچی(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون نے پاکستان میں تباہی مچانا شروع کر دی ہے کراچی میں  شہرقائد میں مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔کورونا مثبت آنے کی شرح 18 فیصد سے بھی بڑھ گئی ، ایک دن میں 800 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے حکام کو تشویش ہے ، شہر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح اٹھارہ فیصد سے بڑھ گئی۔محکمہ صحت حکا م کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 4469 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 805 ٹیسٹ مثبت آئے جب کہ گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 15.52 فیصد تھی۔

واضح رہے کہ حکام نے کہا ہے کہ کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ سامنے آرہا ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ پہلی او دوسری ڈوز کے حامل افراد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد جنھوں نے ایک بھی ڈوز نہیں لگائی ہے وہ فوری طور پر ویکسی نیشن کیلئے رجوع کریں۔حکام کے مطابق ایس او پی کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ویکسی نیشن کے عمل میں شرکت نہ کرنا کوویڈ کے پھیلاو کا سبب بن رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

شوبز انڈسٹری نے کم عمری میں استحصال کیا، متھیرا

🗓️ 15 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے شکوہ کیا ہے

پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن سے مطالبہ

🗓️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن

شام کے تنازعہ کے تناظر میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ ٔ ماسکو

🗓️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس ہفتے کے آخر

آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزے میں تاخیر، اسٹاک مارکیٹ میں 537 پوائنٹس کی کمی

🗓️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے نویں

صیہونیوں کی بے گھر افراد کی رہائش گاہ پر بمباری

🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حکومت کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ تباہی کے دہانے پر

🗓️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ اس ملک میں جاری

اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرے ، نعیم خان

🗓️ 31 جنوری 2024نئی دلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ماحولیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے، آئی ایم ایف

🗓️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے