انصاراللہ کی افواج کی مأرب شہر کی طرف تیزی سے پیش قدمی

مأرب

🗓️

سچ خبریں:مقامی یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اسٹریٹیجک شہر مأرب کے جنوبی اور مشرقی محاذوں پر پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔
یمن کے صوبے مأرب کےمقامی ذرائع نے المیادین چینل کو بتایا کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں مشرقی جبل البلق کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے اسٹریٹیجک شہر مأرب کے جنوبی اور مشرقی محاذوں پر پیش قدمی جاری رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے وسیع فضائی احاطہ کے باوجود عبد ربہ منصور ہادی اور حزب الاصلاح کی افواج پسپاہوگئیں، ذرائع نے مزید کہاکہ سعودی اتحاد سے وابستہ درجنوں فورسز اور ان کے عناصر جنگ کے اگلے مورچوں پر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی عناصر کے ساتھ لڑائی کے دوران مأرب کے مشرق میں البلق کی اسٹریٹیجک بلندیوں پر تسلط حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی،واضح رہے کہ البلق آخری پہاڑی علاقہ تھا جہاں حملہ آور سعودی عناصر تعینات تھے۔

یادرہے کہ حال ہی میں یمن کی انصار اللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے مأرب کی لڑائی کے بارے میں ایک تقریر میں کہاکہ یمنی مزاحمتی قوتیں مأرب میں حتمی فتح کے قریب ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ یمن کے عوام جلد از جلد مأرب کی آزادی چاہتے ہیں جبکہ ہماری مسلح افواج مأرب کو آزاد کرانے کے لیے عوام کے دباؤ میں ہیں،انھوں نے کہا کہ دوسرے محاذوں پر جارحین کی شکست کی طرح مأرب میں بھی ان کی شکست یقینی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

حریت رہنماوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریت کانفرنس

🗓️ 24 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار ضیا محی الدین کراچی میں سپردخاک

🗓️ 13 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان

کُرم میں فساد کرنے والے بچ نہیں سکتے، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

🗓️ 19 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ

2021 کے آخر میں اسرائیلی حکومت کے لیے 7 بڑے چیلنجز

🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:  انسٹی ٹیوٹ فار اسرائیل پالیسی اینڈ سٹریٹیجی اور اسرائیلی ریخ

خاقان عباسی کا سینیٹ انتخابات کے متعلق عدلیہ پر فیصلہ سے قبل حملہ

🗓️ 23 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم

کرمان میں دہشت گردی کے جرائم کے مرتکب افراد کو سخت سزا ملنی چاہیے

🗓️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان کی سینیٹ کے اسپیکر محمد صادق سنجرانی نے ایک بیان

مصر کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے محمد مرسی کو دہشت گردی کی فہرست میں ڈال دیا!

🗓️ 17 فروری 2023سچ خبریں:مصری پراسیکیوٹر کے دفتر نے اخوان المسلمون کے 10 رہنماؤں کو

تھر میں کوئلے سے پیدا ہونے والی توانائی ’پن بجلی سے بھی سستی‘

🗓️ 14 مارچ 2025ضلع تھر: (سچ خبریں) سینو سندھ ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایس آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے