🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ میں متعین ہائی کمشنر مظہر جاوید نے معاہدے پر دستخط کیے، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کمیشن قائم ہو گیا اسے دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین “مشترکہ کمیشن” قائم کر دیا گیا ہے، دونوں ممالک نے پریٹوریا میں مشترکہ کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ میں متعین ہائی کمشنر مظہر جاوید نے معاہدے پر دستخط کیے، جب کی جنوبی افریقہ کی جانب سے وزیر بین الاقوامی تعلقات و تعاون ڈاکٹر نیلیدی پینڈور نے دستخط کیے۔
یہ مشترکہ کمیشن تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں وسعت کی ادارہ جاتی حکمت عملی میں معاون ہوگا، کیے گئے معاہدے کے تحت تمام امور پر مؤثر جائزہ، نگرانی اور وسیع تر تعاون کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
معاہدے کے تحت دوطرفہ سطح پر قابل تجدید توانائی، زراعت، صحت اور اعلیٰ تعلیمی شعبہ جات میں تعاون بڑھایا جائے گا، دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی روابط میں بھی وسعت لائی جائے گی۔مشترکہ کمیشن کے اجلاس ہر 2 سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ میں منعقد ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا
🗓️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ
مئی
صیہونی وزیر اعظم کی بائیڈن کے ساتھ ملاقات اتنی بورننگ تھی کہ بائیڈن سو گئے
🗓️ 29 اگست 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں
اگست
غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا نیا متنازع دعویٰ
🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں:ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جنگ
فروری
ریشم کے کیڑے کی غذا میں تبدیلی سے مضبوط ریشم تیار کر لیا گیا
🗓️ 27 فروری 2021ٹوکیو {سچ خبریں} ریشم کی دنیا میں ایک نئی کامیابی جاپانی سائنسدانوں
فروری
حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں 15000 اسرائیلی مارے جائیں گے
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سابق داخلی سلامتی کے مشیر نے آج حکومت
جنوری
شام میں امریکیوں کی داعش کی ایک اور خدمت
🗓️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی فورسز نے شمال مشرقی شام کی ایک جیل سے داعش
اپریل
کیا بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہیں؟ پی ٹی آئی کے وکیل کی زبانی
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران
جولائی
جوہری ٹیکنالوجی پر یوکرین سے بات چیت کا الزام، پاکستان نے روس سے وضاحت طلب کرلی
🗓️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے یوکرین کے ساتھ جوہری ہتھیار تیار کرنے
نومبر