🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نےافغان عوام کے تحفظ ، سلامتی اور انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ افغانستان مسئلہ کے سیاسی حل پر زور دیا اسی دوران وزیر اعظم نے روس کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی بدلتی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے استحکام کیلئے اہم ہے، افغان عوام کے تحفظ،سلامتی اور انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مسئلے کا سیاسی حل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی سکیورٹی اور حقوق کا تحفظ یقینی ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغان عوام کی مدد کیلئے آگے بڑھے اور افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے۔وزیراعظم نے بدلتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مربوط نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے سیاسی مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنا بہترین راستہ ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برداری کو افغانستان کے لوگوں کی مدد جاری رکھنی چاہئیے۔
تاکہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم نے پاک روس تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے تجاری تعلقات کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔جس میں پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل بھی شامل ہے۔عمران خان نے صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔
مشہور خبریں۔
روس یوکرین جنگ کا حقیقی فاتح کون ہے؟
🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں:یوکرین میں خبروں کی بمباری نے حقیقی خبروں کو اس ملک
جون
بائیڈن سے جھوٹ بولنے والے امریکی جاسوس
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی ہے کہ 51
مارچ
امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال
🗓️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی آٹوموبائل کمپنیوں اور لیبر یونین کے درمیان مذاکرات کی
ستمبر
اعلٰی عدلیہ کے سابق ججز کے خلاف کارروائی پر وفاقی حکومت کی اپیل، فریقین کو نوٹس جاری
🗓️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اعلٰی عدلیہ کے سابق ججز
جنوری
امریکی رائے عامہ میں صیہونی بیانیہ کی ناکامی
🗓️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ مطالعات اور قابل اعتماد سروے فلسطین اور صیہونی حکومت
اپریل
ٹرمپ کے دور میں امریکی معاشرے کی صورتحال کیا ہوگی؛سابق امریکی سفارتکار کی زبانی
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ایک سابق امریکی سفارتکار نے پیش گوئی کی ہے کہ حالیہ
نومبر
عراق ،شام اور اردن کے لیے امریکی صیہونی سازش
🗓️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے تجزیہ کار نے شام ، اردن اور عراق
اپریل
اسرائیل کی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر
🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی شکست کے اجزا 7 اکتوبر 2023 کو
اکتوبر