🗓️
سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی شام کے ساتھ مشترکہ سرحدی پٹی کو امریکی فوج کے بند کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی صوبہ الانبار کے ایک سکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے مغرب میں البغدادی کے علاقے میں واقع عین الاسد ایئر بیس میں موجود سکیورٹی ذرائع کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق امریکی فوج شام کے ساتھ سرحدی پٹی بند کرنے کی کوشش میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ شام اور عراق میں داعش پر کیوں اعتماد کر رہا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کاروائی شام کے ساتھ مشترکہ 60 کلومیٹر کی سرحدی پٹی میں العکیدات قبیلے کی فورسز اور واشنگٹن کی حمایت یافتہ SDF ملیشیا کے درمیان تنازعات کی شدت کی وجہ سے کی جار رہی ہے۔
اس سیکورٹی ذریعہ نے کہا کہ شام کے ساتھ سرحدی علاقوں کی سکیورٹی کے معاملے کی نگرانی کرنے والے کمانڈروں نے اپنی افواج کو عراق کی سرزمین میں داعش دہشت گرد عناصر کی دراندازی کو روکنے کے لئے پوری طرح تیار اور چوکنا رہنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے شام کی سرزمین کی طرف مغربی علاقوں میں اپنی فضائی جاسوسی کی کاروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک سکیورٹی ذریعے نے شام میں التنف اڈے کے قریب واقع علاقوں میں امریکی فوجی قافلے کی نقل و حرکت کی اطلاع دی تھی۔
ادھر شام کے دیر الزور کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں واقع کچھ دیہاتوں میں کچھ عرصے سے مسلح تصادم دیکھنے کو مل رہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ جھڑپیں ایس ڈی ایف ملیشیا کی جانب سے دیر الزور کی ملٹری کونسل کے سربراہ احمد الخبیل کی گرفتاری کے بعد شروع ہوئیں۔
مزید پڑھیں: شام اور عراق کی دہشت گردی امریکہ کے کنٹرول میں ہے:ترکی
اس کاروائی کی وجہ سے اس سے وابستہ مسلح افراد نے فوجی کاروائی کی اور مسلح عرب قبائل بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فوجی تصادم ہوا جس کے دوران علاقے کے کئی دیہات ایس ڈی ایف فورسز کے کنٹرول سے باہر ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
ووٹ کا حق سمندر پار پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے
🗓️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل
جون
برف باری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے
🗓️ 9 جنوری 2022مری (سچ خبریں) مری میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا
جنوری
دو امریکی شہروں کی میونسپلٹیوں پر فلسطینی پرچم
🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی
جون
اسرائیل عملی طور پر جنگ ہار چکا ہے
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار مڈل ایسٹ مانیٹر نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ
دسمبر
چین کا غزہ کی صورتحال کے بارے میں اظہارخیال
🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ
نومبر
امریکہ ایک بار پھر دنیا میں تنہا
🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ نے منگل کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی
فروری
صیہونی فوج اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے
مئی
اسرائیل نے جنگ بندی کا کیا غلط استعمال
🗓️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ ابو زہری نے
مارچ