🗓️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی سینما کی تاریخ میں کمائی کے نئے ریکارڈ بنانے والی ایکشن پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں ہیرو فواد خان کی جانب سے استعمال کیا جانے والا گنڈاسا سوا کروڑ روپے سے زائد رقم میں نیلام ہوگیا۔
بھاری کلہاڑے کی طرح نظر آنے والے گنڈاسے کو فواد خان فلم میں استعمال کرتے دکھائی دیے تھے، وہ گنڈاسے سے اپنے دشمنوں کو سبق سکھاتے بھی دکھائی دیے تھے جب کہ مذکورہ گنڈاسے کو خصوصی طور پر تیار کروایا گیا تھا۔
’دی لیجنڈ: آف مولا جٹ‘ کو 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریکارڈ کمائی کی تھی اور یہ پہلی پاکستانی فلم بنی تھی جسے دنیا بھر کے 5 ہزار سے زائد سینما اسکرینز پر ریلیز کیا گیا تھا۔
فلم کی شاندار کامیابی کے بعد حال ہی میں فواد خان جب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو گئے تو انہوں نے وہاں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں فلم میں ان کے استعمال میں رہنے والے گنڈاسے کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔
فواد خان نے گنڈاسے کو فروخت کرنے کی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح گنڈاسے کو خریدنے کے لیے بولی لگا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گنڈاسے کی ابتدائی قیمت 45 ہزار کینیڈین ڈالر لگائی، تاہم ایک مداح نے اسے ریکارڈ 50 ہزار کینیڈین ڈالرز میں خرید لیا۔
فواد خان نے گنڈاسے کو ریکارڈ رقم میں خریدنے والے مداح کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی، جنہوں نے گنڈاسے کو پاکستانی سوا کروڑ روپے سے زائد کی رقم میں خریدا۔
ٹورنٹو میں ہونے والی تقریب میں فواد خان نے پرفارمنس بھی کی، جسے شائقین نے خوب سراہا۔
مشہور خبریں۔
پنجاب میں لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے
🗓️ 15 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی
مئی
نائن الیون حملے کی بیسویں برسی کے موقع پر سعودی عرب کے خلاف شکایت کا سنگین مرحلہ
🗓️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:جیسے جیسے نائن الیون کے دہشت گردانہ حملے کی بیسویں برسی
جولائی
طالبان اور دوحہ تیسری ملاقات
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: جون 1402 میں، قطر نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ
جولائی
بن سلمان سعودی عرب کا بدترین دشمن:امریکی تجزیہ نگار
🗓️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی تجزیہ نگار نے سعودی ولی عہد کی متزلزل پالیسی
اکتوبر
نیب قانون میں ترمیم کے خلاف درخواست پر سیکریٹری قانون، کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری
🗓️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب آرڈیننس میں ترامیم
جولائی
مزاحمت دنیا میں ایک اہم کھلاڑی
🗓️ 21 اگست 2023سچ خبریں:الوفاء للمقاومہ دھڑے کے رکن، إیهاب حماده نے اس بات پر
اگست
رانا ثنااللہ کے خلاف ایسا کام پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی۔
🗓️ 2 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ
اکتوبر
کیا اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کو نہیں مارتا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی بمباری میں اب
اکتوبر