🗓️
کراچی(سچ خبریں)دنیا بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے اور کمپنیوں کو نئے نئے موبائل تیار کر کے فروخت کرنا پڑ رہے ہیں، پاکستان کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سیل فون کی درآمدات مالی سال 2021 کے پہلے 8 ماہ میں میں 51.5 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 31 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق سیل فون کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ موبائل فون مارکیٹ میں اب 10 ہزار سے 40 ہزار روپے کی حد میں اضافے کی مانگ سے کمپنیاں خوش ہیں اور مثبت مسابقت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 ہزار سے 25 ہزار روپے والے اسمارٹ فونز کی خریداری ہو رہی ہے چونکہ آن لائن تعلیم میں تیزی آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک برس میں آن لائن کے ذریعے اشیائے خورونوش کی بڑے پیمانے پر مانگ دیکھنے میں آئی۔عہدیدار نے بتایا کہ کورین اور چینی مینوفیکچررز ہر ایک سے دو ماہ میں ایک سے دو نئے سیل فون پیش کر رہے ہیں جس میں 2/3 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج آپشنز ہیں، جن سے لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے اور وہ 50 ہزار سے شروع ہونے والے مہنگے سیل فون خرید نہیں سکتے۔
کراچی میں سیل فون بنانے والی کمپنی نے بتایا کہ 2 جی فونز کی اب بھی فروخت جاری ہے کیونکہ بہت سے لوگ 10 ہزار روپے سے زیادہ والے قیمت کے سیل فون نہیں خرید سکتے۔دوسری جانب پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق جولائی 2020 میں 16 کروڑ 80 لاکھ سے جنوری میں سیل فون صارفین کی تعداد 17 کروڑ 80 لاکھ ہوگئی۔
مشہور خبریں۔
ڈالر کی حالت زار؛روس کیا کہتا ہے؟
🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں: روسی صدر نے برکس سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے
اگست
غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت ختم : اقوام متحدہ
🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کے ایک گروپ نے
نومبر
کیا پرنسپل سیکریٹری کو ملنے والی چیز وزیر اعظم کو موصول ہونا تصور ہوگی؟ عدالت
🗓️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی
مارچ
پیوٹن کا یوکرینی صدر کو امان نامہ؛صیہونیوں کا دعوی
🗓️ 6 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں روسی فوجی
فروری
غزہ میں تل ابیب کے اقدام پر سعودی عرب کا ردعمل
🗓️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو
مارچ
ویانا کے مرکزی چرچ کے سامنے صیہونیت مخالف ریلی
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:آسٹریا میں سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں
اگست
غزہ کی پٹی میں ملبے تلے دبے درجنوں شہید افراد
🗓️ 10 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات پر بمباری اور طبی
فروری
کیا نائیجر پر فوج قابض رہے گی؛ فوجی رہنما کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر کی بغاوت کے منصوبہ سازوں نے اس بات پر
اگست