اداکار عدنان ٹیپو فوج میں سلیکشن کے بعد کیوں بھاگ آئے؟

اداکار عدنان ٹیپو فوج میں سلیکشن کے بعد کیسے بھاگ آئے؟

🗓️

کراچی(سچ خبریں) اداکاری دنیا ایسی ہے جس کے بارے میں آئے دن کچھ نہ کچھ انکشاف ہوتا  رہتا ہے تاہم پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے کامیڈین اداکار عدنان ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز سے پہلے فوج میں اُن کی سلیکشن ہوگئی تھی لیکن وہ وہاں سے بھاگ آئے تھے۔

اداکار عدنان ٹیپو حال ہی میں ایک ویب پروگرام میں بطورِ مہمان شریک ہوئے جہاں اُنہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’دیگر پاکستانیوں کا طرح مجھے بھی ایک کرکٹر بننے کا بہت شوق تھا لیکن افسوس میرا یہ خواب پورا نہ ہوسکا۔

عدنان ٹیپو نے کہا کہ ’میں نے سوچا سی ایس ایس کرلوں، پھر میں نے پاک فوج جوائن کرنے کے لیے آئی ایس ایس بی میں پی ایم اے – ایل سی کا ٹیسٹ دیا۔اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے ٹیسٹ پاس کیا اور تقریباََ آرمی میں میرا سلیکشن ہوگیا تھا کہ میں وہاں سے بھاگ گیا اور پھر میں ’بھگوڑوں‘میں شامل ہوگیا۔

اداکار نے کہا کہ ’میرے بڑے بھائی پاک آرمی میں بطورِ میجر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور اُنہیں دیکھ کر مجھے لگتا تھا کہ میں بھی فوج کی زندگی باآسانی گُزار لوں گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔‘عدنان ٹیپو نے کہا کہ ’فوج کی زندگی بہت مشکل تھی، اسی لیے میں وہاں سے بھاگ گیا۔

اُنہوں نے اداکاری کے شعبے کے حوالے سے کہا کہ ’لوگ میری اداکاری دیکھ کر مجھے ایک کامیاب اداکار کہتے ہیں لیکن میں اس کے بالکل برعکس سوچتا ہوں۔عدنان ٹیپو نے کہا کہ ’میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ میں کامیاب نہیں بلکہ ایماندار اداکار ہوں کیونکہ میں ہر کردار کے لیے سخت محنت کرتا ہوں۔

مشہور خبریں۔

وزیرستان میں متحرک دہشت گرد گروپ نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا

🗓️ 2 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں متحرک

سیاسی عدم استحکام اور کڑی اقتصادی پالیسیاں معاشی تنزلی کا سبب بنیں، حکومت کا اعتراف

🗓️ 8 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ سیاسی عدم

وزیر اعظم، صدرِ مملکت کا دلیپ کمار کے انتقال پر  کا اظہارِ افسوس

🗓️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے لیجنڈری اداکار

بولڈ لباس کی تصاویر قریبی دوست نے لیک کیں، ماریہ واسطی

🗓️ 1 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان ماریہ

نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کی بیٹی کا والدین پر جنسی زیادتی کا الزام 

🗓️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے ایک خبر میں

مقبوضہ شمالی فلسطین کی صورتحال؛صیہونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی فلسطین سے

بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعظم

🗓️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

2021 میں لاتینی امریکہ امریکی خواب کو مٹانے کے لئے چند قدم

🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: لاتینی امریکہ، خاص طور پر نومبر 2021 میں، صدارتی، پارلیمانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے