برطانیہ کے شاہی خاندان پر منڈلاتے بادل، کینیڈا کے وزیراعظم نے اہم بیان جاری کردیا

برطانیہ کے شاہی خاندان پر منڈلاتے بادل، کینیڈا کے وزیراعظم نے اہم بیان جاری کردیا

🗓️

کینیڈا (سچ خبریں) برطانیہ کے شاہی خاندان پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں اور اس بات کا اندیشہ ہیکہ برطانیہ سے بادشاہت کا خاتمہ ہوجائے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اہم بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر اس قسم کی گفتگو کی گئی تو کینیڈا  اس میں شامل نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کی حکومت برطانیہ میں بادشاہت کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی آئینی گفتگو کا حصہ نہیں بنے گی۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ یہ وقت ان سب باتوں کے لیے مناسب نہیں ہے کیونکہ ملک پہلے ہی عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔

جسٹن ٹروڈو سے ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد ہاؤس آف ونڈسر سے کینیڈا کے تعلقات پر نظر ثانی کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بالکل، میری خواہش ہے کہ شاہی خاندان کے سب افراد بہترین رہیں لیکن ابھی میری توجہ کورونا وائرس کی خراب صورتحال کی طرف ہے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ لوگ بعد میں کسی بھی قسم کی آئینی تبدیلی کے بارے میں بات کرنا چاہیں یا موجودہ حکومتی نظام کو بدلنا چاہیں تو کرسکتے ہیں لیکن ابھی یہ وقت اس طرح کی کسی بھی بات کے لیے مناسب نہیں ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کے اوپرا ونفرے کو دیے گئے تہلکہ خیز انٹرویو میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے گئے اور شاہی خاندان کے ساتھ گزرنے والی اپنی زندگی کے حالات و واقعات کے بارے میں بتایا گیا۔

مشہور خبریں۔

ترین گروپ کو منانے کے لیے حکومت کی کوششیں تیز

🗓️ 23 مارچ 2022 لاہور(سچ خبریں)حکومت نے پنجاب میں وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم

ایف بی آر نے پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ڈیوٹی واپس لینے کی سمری وفاقی کابینہ میں جمع کرادی

🗓️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے

سعودی عرب آرامکو کے پچاس ارب ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر مجبور

🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

روس ایک ماہ تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب

🗓️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس اپریل میں ایک مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی

وزیر اعظم نے بھارت سے اظہار یکجہتی کی

🗓️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی

اپوزیشن اگلے 7 سال بعد بھی ایسے ہی ملے گی

🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ

آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی آمد۔

🗓️ 19 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل

پوپ فرانسس کی آیت اللہ سید سیستانی سے ملاقات

🗓️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:گذشتہ روز عراق میں کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے