سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی جو الیکشن کمیشن نے لی، مریم نواز

مریم نواز

🗓️

لاہور{سچ خبریں} مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان بک گئے، اورکل وہ انہی بکے ہوئے ارکان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے  بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حکومت کو مات دے دی ہے، اب مسلم لیگ (ن) آذاد کشمیر میں بھی کامیابی حاصل کرے گی، مسلم لیگ کا کلچر تبدیل ہو گیا، ہاتھ باندھ کر سب باتیں نہیں سنیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو رائے دی وہ آئین کے تحت دی، آئین میں ترمیم کا نہ ہی الیکشن کمیشن اور نہ ہی سپریم کورٹ کو اختیار ہے، سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی جو الیکشن کمیشن نے لی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی پوزیشن لی تھی۔

لیگی رہنما نے کا کہا کہ بلوچستان  اور کے پی کے میں اربوں پتی لوگوں کو ٹکٹس دیے گئے، وہاں حکومتی ارکان جیتیں تو الیکشن بالکل ٹھیک ہے، اسلام آباد میں ایک نشست ہار جائیں تو الیکشن ٹھیک نہیں، اب اداروں کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ اداروں کی تضحیک کرنے والے کون لوگ ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ صدر نے سمری میں لکھا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو چکے اسے پبلک کیا جائے، قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 91 کی شق 7 کے تحت بلایا گیا ہے، شق میں درج ہے کہ وزیر اعظم اعتماد کھو چکے اور اب وہ اعتماد کا ووٹ لیں، وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن کے نتائج پر کہا کہ لوگ بکے ہیں، اور کل وزیراعظم انہی بکے ہوئے لوگوں سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

مشہور خبریں۔

مشرقی لبنان سے بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد

🗓️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرقی لبنان

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مریم اورنگزیب کی کانفرنس

🗓️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ

امریکہ عراق میں مہم جوئی کیوں نہیں کر رہا ہے؟

🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں: عراقی شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے ایک سینئر رکن نے

خیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی کو لگا بڑا دھچکا

🗓️ 20 فروری 2021سیالکوٹ(سچ خبریں)ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب میں پر تشدد واقعات ہوئے جس

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

🗓️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا: شہریار آفریدی

🗓️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا

ہم امریکہ کے ساتھ تصادم سے نہیں ڈرتے:چین

🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے آج ایک نیوز کانفرنس میں کہا

وزیراعظم کا بی اے پی اور ایم کیو ایم کے مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

🗓️ 20 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے