🗓️
اسلام آباد {سچ خبریں} سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ انتخابات کے نتائج کے اعلان ہونے اور اس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے کامیاب ہونے پر نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کرکے دونوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے بڑا کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ اور متفقہ امیدوار تھے، ان کی کامیابی حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کامیابی ہے۔
مولانا فضل الرحمن، یوسف رضا گیلانی کی جیت نے ثابت کر دیا وزیراعظم اکثریت کھوچکے
ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے فوری استعفے اور نئے الیکشن کا مطالبہ کیا۔
آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے حکمت عملی سے حکومتی طاقتور امیدوار کو شکست دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے اپنے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں وہ ان سے تنگ ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسی اتحاد سے عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی بات چیت بھی کی۔
آصف زرداری نے کہا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ کرینگے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں انسانیت کی موت دنیا کی نظروں کے سامنے
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں
جنوری
شہید سلیمانی کی قبر کے بھی دشمن
🗓️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم کرمان
جنوری
ٹرمپ اور امریکہ کا سیاسی مستقبل
🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: کانگریس کی عمارت پر ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کے
دسمبر
صیہونی حکومت سے تعلقات کے لیے عمان کی شرطیں
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ سعید البدر البوسعیدی نے اتوار کو کہا
جون
امت اسلامیہ کی حفاظت کے لیے امام خمینی کا ایک بےنظیر کارنامہ
🗓️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلامی انقلاب کی فتح کے آغاز میں اسلامی جمہوریہ ایران اور
اکتوبر
وزیر اعظم عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں: فرخ حبیب
🗓️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیر اعظم عمران خان
اگست
ترکی میں مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد گرفتار
🗓️ 30 جون 2021سچ خبریں:ترکی میں ذرائع نے استنبول میں ایک ریلی میں شرکت کرنے
جون
پاک ویک کورونا ویکسین کی لانچنگ آج ہو گی
🗓️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کی لانچنگ
جون