یمنیوں کا سعودی آرامکو تیل کمپنی پر حملہ

آرامکو

🗓️

سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کی آرمکو آئل کمپنی کو نشانہ بنایا ہے۔
روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی فوج نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع آرامکو تیل کمپنی کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ یہ حملہ قدس 2 میزائل استعمال کرکے کیا گیا۔

سریع نے کہاکہ یہ میزائل ہدف کو درست طریقے سے بشانہ بنانے میں کامیاب رہے ،انھوں نے مزید کہا کہ اس حملے کا مقصد سعودی اتحاد کے یمنی عوام کے خلاف ظالمانہ محاصرے کے تسلسل اور اس ملک کے خلاف جارحیت کے جواب میں فطری اور جائز رد عمل ہے، تاہم ابھی تک اس حملے کے بارے میں سعودی عرب کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یمنی ذرائع نے جمعرات کی صبح یہ اطلاع بھی دی کہ یمنی فورسز نے جنوبی سعودی عرب میں شاہ خالد ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے،یحییٰ سریع نے اس سلسلے میں کہا کہ یو اے وی یونٹ خدا کے فضل سے خمیس مشاط میں واقع شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اہم ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہورہی،انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ آپریشن قاصف K 2 ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا تھا اور اس نےہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوجی غزہ میں رکنے کے لئے تیار نہیں 

🗓️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ بند دروازوں

اقوام متحدہ عالمی ادارے کی فوج کی حفاظت کے لئے پاکستان کا مطالبہ

🗓️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ معاہدے طے پاگئے

🗓️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے مابین کابل میں ہونے

امید ہے افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی:آرمی چیف

🗓️ 21 اگست 2021 راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے

پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہتر ہیں، بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ

🗓️ 21 فروری 2025سچ خبریں: معروف بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ نے اعتراف کیا ہے

فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین سے حمایت کیلئےاسلام آبادمیں القدس کانفرنس کا انعقاد

🗓️ 25 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام فلسطین، کشمیراوریمن

انتہاپسند اسرائیلی ربی نے فلسطینیوں کے بارے میں کیا مطالبہ کیا!؟

🗓️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: بنیاد پرست اسرائیلی ربی نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے