مغربی ممالک اب بھی شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں:روس

شام

🗓️

سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران شام کے خلاف صیہونی جارحیت کو فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے دمتری پولیانسکی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت میں قرارداد کے اجراء کو روک دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مغربی حکومتوں کے سیاسی ارادوں کی وجہ سے قرارداد کا مسودہ سلامتی کونسل میں روکا گیا، مغربی ممالک کے دوہرے طرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے پولیانسکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے بین الاقوامی اداروں میں ان کی سیاست پر تنقید کی۔

روسی سفارت کار نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغربی ممالک شام میں دہشت گردوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، مزید کہا کہ مغربی ممالک دہشت گردوں کو اپنے جیو پولیٹیکل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شام میں زمینی کشیدہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے پولیانسکی نے ادلب اور التنف جیسے علاقوں دمشق کے کنٹرول میں نہیں ہیں، میں دہشت گردوں کی وسیع پیمانے پر موجودگی کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ اس ملک کی سلامتی کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔

 

مشہور خبریں۔

یمن کو سعودی صیہونی مشترکہ سازشوں کا سامنا

🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے ملک

حریم شاہ کا شادی کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا

🗓️ 29 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)  ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا شادی

شامی تیل کا چور کون؟ شام کے وزیر پٹرولیم کا اہم انکشاف

🗓️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے وزیر تیل و معدنی وسائل نے بتایا کہ امریکی

امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط

🗓️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت

وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

🗓️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم

لاس اینجلس آتشزدگی، نورا فتیحی کیسے محفوظ رہیں؟

🗓️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: مراکشی نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف

بلغاریہ سے 70 روسی سفارت کار ملک بدر

🗓️ 29 جون 2022سچ خبریں:  بلغاریہ کے وزیر اعظم کارل پیٹکوف نے منگل کو اعلان

بانی پی ٹی آئی کا حکومت اور فوج کو پیغام

🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے غیر ملکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے