🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخاب خفیہ رائے سے ہی ہوں گے۔
۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہی ہوں گے۔ سپریم کورٹ کی اس رائے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے۔
سپریم کورٹ نے رائے دی ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔ ماضی میں خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہمارے 6 سے 7 ووٹ چوری ہو گئے۔ آپ لوگوں کے حق پر ڈاکا ڈالیں اور شور کریں کہ اپوزیشن اوپن بیلٹ نہیں چاہتی۔جب کہ حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔
ے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے ہی حتمی رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے میں نہ کسی کی جیت ہے اور نہ ہی کسی کی ہار ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے متعلق سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا کہ ایوان بالا کے انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہی ہوں گے۔ اب سے کچھ دیر قبل چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے چار ایک کی شرح سے رائے سنائی۔ ریفرنس پر سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحیی آفریدی شامل تھے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے دیگر ججز کی رائے سے اختلاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے متعلق صدارتی ریفرنس پررائے نہیں دینی چاہیے۔ بینچ میں شامل دیگر ججز نے اپنی رائے میں کہا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے ارٹیکل 226 کے تحت ہوں گے۔ خیال رہے کہ آئین کے آرٹیکل 266 میں واضح طور پر ذکرموجود ہے کہ سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری سے ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں یروشلم اور مغربی کنارے میں 28 استقامتی کارروائیاں
🗓️ 4 مارچ 2023فلسطینی مرکز موطی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے
مارچ
نیتن یاہو کا اقوام متحدہ کے ساتھ رویہ؛گوتریس کی زبانی
🗓️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ میں فلسطینی عوام
ستمبر
2023 میں بائیڈن انتظامیہ کی مالیاتی پالیسیاں ناکام، وجہ ؟
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی حکومت نے جمعہ کو مالی سال 2023 کے لیے حکومتی
اکتوبر
صیہونیوں کا کام سکھانے کے بہانے عرب نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا منصوبہ
🗓️ 1 فروری 2021سچ خبریں:صہیونیوں کی حمایت سے سائبر اسپیس پر چلنے والا ایک تعلیمی
فروری
پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے: فواد چوہدری
🗓️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطللاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ
جولائی
انتخابی عمل کی نگرانی شفاف، غیرجانب دارانہ انداز میں کرنے کی کوشش ہوگی، نگران وزیراعظم
🗓️ 22 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم
اگست
اسلام آباد پولیس کا اعلیٰ انتظامیہ سے بنی گالا کے سرچ وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ
🗓️ 27 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے اعلیٰ انتظامیہ سے ڈاکٹر شہباز
اگست
برطانوی اسپیشل فورسز کی 11 اسلامی ممالک میں خفیہ مداخلت
🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:دی گارڈین نے ایک خصوصی خبر میں بتایا ہے کہ برطانوی
مئی