عوام کورونا ویکسین لگوانے میں سستی نہ کریں: معاون خصوصی

23 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عوام کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن اور جھوٹی باتوں پر کان نہ دھریں اور ویکسین لگوانے میں سستی سے کام نہ لیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ معمر افراد کو ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا سلسلہ چل رہا ہے، پہلے ہم نے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا اب دو روز قبل 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا بھی آغاز ہوچکا ہے اور امید ہے کہ ان افراد کو مارچ کے پہلے ہفتے سے ویکسین لگانا شروع کردی جائے گی اور انہیں ایسٹرازینیکا ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے ہیلتھ کیئر ورکرز اور ویکسین کے اہل تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر ناصرف اپنے بچاؤ بلکہ ارد گرد وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ ویکسین لگوائیں۔

مختلف ویکسینز کی افادیت سے متعلق اٹھائے جانے والے سوالات کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تمام منظور کی جانے والی ویکسینز کی شدید بیماری میں افادیت کی سطح 90 فیصد سے زائد ہے جو بہترین ہے، لہٰذا لوگ یہ ویکسینز لگوانے سے نہ ہچکچائیں۔انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے ہیلتھ کیئر ورکرز کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ایسٹرازینیکا ویکسین لگائی جائے گی۔

معاون خصوصی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ویکسین سے متعلق گمراہ کن اور جھوٹی باتوں پر کان نہ دھریں اور ویکسین لگوانے میں سستی سے کام نہ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر بھول جائیں، احتیاط اب بھی ضروری ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا ویکسین کے متعلق ابھی بڑے پیمانے پر مہم اس لیے نہیں چلائی کیونکہ ابھی خوراکین زیادہ تعداد میں نہیں تھیں، تاہم آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر مہم چلانے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔

عالمی سطح پر ایسٹرازینیکا ویکسین کے نتائج کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اس سے متعلق سامنے آنے والی معلومات نامکمل ہے جس کے باعث عوام ابہام کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے ابتدائی طور پر کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں حاصل کی جائیں گی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے جنوری میں چینی سرکاری کمپنی سائنوفام کی تیار کردہ ایک اور کووڈ 19 ویکسین کی منظوری دی تھی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان پہلے ہی سائنوفام کی کووڈ 19 ویکسین کی 11 لاکھ خواروں کی پیشگی بکنگ کرچکا ہے،16 جنوری کو ڈریپ نے ایسٹرازینیکا کی کووڈ 19 ویکسین کی پاکستان میں ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈریپ نے مبینہ طور پر ایسٹرازینیکا کی ویکسین منظور کی جو بھارت کی جانب سے تیار کی جارہی ہے، پاکستان 20 فیصد آبادی کے لیے یہ ویکسین کوویکس کے ذریعے حاصل کرے گا۔

مشہور خبریں۔

الحشد الشعبی پر امریکی حملے کے پس پردہ مقاصد

🗓️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے ایک سابق ممبر نے عراق شام کی سرحد

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم پیکیج کیلئے بجٹ میں 85 ارب روپے مانگ لیے

🗓️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم پیکیج کے لیے

لبنان میں ہمہ گیر جنگ پر مزاحمتی عناصر کا رد عمل

🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: الاہرام پولیٹیکل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے ایک مضمون میں

دنیا تیسری جنگ عظیم اور قحط کی طرف بڑھ رہی ہے:عطوان

🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ممتاز عرب تجزیہ نگار نے عالمی صورتحال بالخصوص عالمی غذائی تحفظ

کیف دوبارہ جنگ جاری رکھنے کے قابل نہیں

🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:یوکرین کی وزارت دفاع  نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے

یوکرین میں امریکی بریڈلی ٹینکوں کا حشر

🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ یوکرین کی فوج نے

صرف 2 دنوں میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کا اربوں ڈالر کا نقصان

🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی شدید فوجی سنسرشپ کے سائے میں، مقبوضہ فلسطین کے

نیتن یاہو نے معاہدے پر 2 ماہ پہلے دستخط کیوں نہیں کئے ؟

🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق ایک باخبر اسرائیلی ذریعے نے قیدیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے