🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) 2021 میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن نے جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہونے والے انتخابات میں کل 48 نشستیں ہیں جن پر 170 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے سبھی 170 امیدواروں نے اپنے اپنے نامزدگی کاغذات جمع کرا دئے ہیں۔
امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ کوائف کی سکروٹنی کا عمل کل سے شروع ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار سامنے آئے۔سینیٹ انتخابات میں سندھ کی 11 نشستوں پر 39 امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 51 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر 41 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
اسلام آباد کی دو نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 21، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 3، خواتین کی نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ سندھ میں جنرل نشستوں کے لیے 19، ٹیکنو کریٹس 11 اور خواتین کی نشستوں کے لیے 9 کاغذات جمع ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں جنرل نشستوں کے لیے 22، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 11، خواتین کے لیے 13 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 امیداوار میدان میں آئے۔
بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 19، ٹیکنو کریٹس پر8، خواتین نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 کاغذات جمع ہوئے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کے لیے 6 اور خواتین کی نشست کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مشہور خبریں۔
عدلیہ کو آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
🗓️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سی سی پی
مارچ
جمہوری اداروں کا احترام کریں، فیک نیوز پر توجہ نہ دیں، آرمی چیف
🗓️ 8 اکتوبر 2022کاکول: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوان کیڈٹس
اکتوبر
کورونا کے مزید 100 مریض زندگی کی بازی ہار گئے
🗓️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین
اپریل
سعودی اور فرانسیسی زمینی افواج شمال مغربی سعودی عرب میں مشقیں کرتی ہوئیں
🗓️ 11 جون 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی افواج نے
جون
یوکرین میں جنگ برسوں تک جاری رہ سکتی ہے: نیٹو جنرل سیکریٹری
🗓️ 19 جون 2022سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کو 2023 تک طول دینے کے امکان
جون
قطر کے پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ، دوحہ نے عوامی شرکت کی طرف قدم اٹھایا
🗓️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں: قطر وہ نام ہے جو ان دنوں افغان بحران کے سلسلے
اکتوبر
سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں گیسٹرو سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے سے مزید 6 افراد جاں بحق
🗓️ 21 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں) سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم کیے
ستمبر
بھارت پورے خطے کے لئے خطرہ ہے
🗓️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف
ستمبر