🗓️
سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کیے بغیر خطے میں امن و استحکام قائم نہیں ہوگا۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فلسطین کے مسئلے پر بات کی، انہوں نے اس سلسلے میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کیے بغیر خطے میں امن و استحکام قائم نہیں ہوگا، رپورٹ کے مطابق ، عبداللہ دوم نے مزید کہاکہ عمان فلسطین کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایسا حل جو منصفانہ اور جامع ہو، اس کے بغیر خطے میں قدرتی طور پر امن و استحکام نہیں ہوگا، اردن کے بادشاہ نے مزید کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کے تمام جائز حقوق کی ضمانت دی جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم یروشلم میں اسلامی اور عیسائی مقدسات کی حمایت کے ذمہ دار ہیں اور ہم سفارتی حل کے ذریعے اس مسئلے پر عمل پیرا ہیں، عبداللہ دوم نے مقبوضہ بیت المقدس سے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیاکہ ہم مقبوضہ بیت المقدس کی عربی اور اسلامی شناخت کے تحفظ پر زور دیتے ہیں اور اس شناخت کو ختم کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی ایک طرف فلسطینیوں پر ہر طرح کا ظلم روا رکھے ہوئے ہیں ، کبھی ان کے مکانوں کو مسمار کر کے انھیں شدید سردی میں معصول بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور کرتے ہیں اور کبھی فلسطینی بستیوں پر وحشیانہ حملے کر شہریوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لے لیتے ہیں اور دوسری طرف فلسطین کی سرزمین اور اس کے باشندوں کی عربی اور اسلامی شناخت کو مٹانے کے در پے ہیں جس کی ایک مثال امریکہ کے ذریعہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا جانا ہے۔
مشہور خبریں۔
جو سمجھ رہے ہیں نئے سال میں تبدیلی آ جائے گی انہیں بتا دوں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، شیخ رشید
🗓️ 9 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا
اپریل
پختون رہنماؤں کا اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو برداشت نہ کرنے کا دوٹوک عزم
🗓️ 29 اکتوبر 2022خیبرپختونخوا:(سچی خبریں) خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر احتجاج کے
اکتوبر
حماس کے سینئر رکن کے قتل کی وجہ سے قیدیوں کے تبادلے میں مشکلات
🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ
جنوری
لاہور میں دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنا دیا
🗓️ 8 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ
اگست
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست
🗓️ 10 فروری 2021اسلام آباس {سچ خبریں} دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اور لیڈی
فروری
ایران میں دنیا کے سب سے بڑے دفاعی نظام کو شکست دینے کی طاقت
🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت کی شرارتوں اور دہشت گردانہ جرائم کے جواب
اکتوبر
فلسطین کے پاس سنہرا موقع
🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے الجدید نیوز سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیل
اکتوبر
چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصری صدر سے ملاقات کی
🗓️ 15 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
جون