🗓️
سچ خبریں:رائے الیوم اخبار نے جولان کی بلندیوں کو اسرائیلی علاقہ قرار دیے جانے کے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کو ہذیان قرار دیتے ہوئے مزاحمتی تحریک کے مرکزی کردار پر زور دیا ۔
انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم نے اپنی ایک رپورٹ جولان کی بلندیوں کو اسرائیل کا علاقہ قرار دیے جانے پر مبنی صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیان کو یذیان قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ شام کے سرخ لکیر سے آگے بڑھ رہے ہیں ، انھیں مزاحمتی تحریک کی طاقت کا اندازہ نہیں ہے یہ تحریک تل ابیب کو پیروں تلے روندتے ہوئے پورے مقبوضہ فلسطین کو آزاد کرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم کا بیان مسلحانہ جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔
رائے الیوم نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیل اس بات کو بھی بخوبی جانتا ہے کہ شام اپنے شہدا کے خون پرکبھی خاموش نہیں رہ سکتا ہے ،وہ صیہونیوں کو ایسا دندان شکن جواب دے گا جو خطے میں طاقت کے توازن کو بدل دے گایادرہے کہ جولان کی بلندیوں کے مقابلہ میں اسرائیل نے چوری ، پسپائی ، دھوکہ دہی اور دوہرے معیار کے استعمال کے تمام حربے استعمال کیے ہیں اور اپنے فیصلوں میں نہایت تکبر اور غنڈہ گردی کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے جو صہیونی دہشت گرد حکومت کا وطیرہ ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیر اعظم کا کہنا ہے جولان کی بلندیاں ہمیشہ اسرائیل کا حصہ رہیں گی،نیتن یاھو نے یہ ریمارکس امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ان ریمارکس کے جواب میں دیے جب انھوں نے جولان کی بلندیوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے سابق امریکی انتظامیہ کے اقدام پر اعتراض کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم شامی جولان کے بارے میں ان خطرناک الفاظ کو آسانی سے نظرانداز نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ اسرائیل جو دوسروں سے کہنا چاہتا تھا وہ سلامتی اور فوجی پیغام نہیں تھا ، بلکہ بنیادی طور پر امریکہ اور روس اور تمام فریقوں کے لئے ایک سیاسی پیغام تھاجس میں بین الاقوامی سطح پر کہا گیا تھا کہ جولان شام کے بارے میں کسی بھی سیاسی حالات یا نظریات کے تحت اسرائیلی ہاتھ میں رہے گا ، اور یہ کہ اسرائیل دنیا کو بتانا چاہتا ہے کہ اب جولان کے بارے میں اس کی مخالفت کرنے والی بات پر راضی ہونے کا وقت آگیا ہے۔
مشہور خبریں۔
یوائےای حکام کی پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ بد سلوکی
🗓️ 23 جون 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ (یو این ایچ سی آر) نے پاکستانی تارکین
جون
شمالی اور جنوبی محاذوں پر صیہونی فوجیوں کے مشکل دن؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی اور فلسطینی مجاہدین کی مسلسل کارروائیوں نے صہیونی فوجیوں
اکتوبر
اسرائیل نے غزہ جنگ میں اپنا کوئی بھی اہداف حاصل نہیں کیا
🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیل غزہ جنگ میں جو کامیابی ریکارڈ
نومبر
غزہ کے بچوں کے گلے پر اسرائیل کا خنجر
🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا
اپریل
اسرائیل نامی ناجائز، غاصب اور دہشت گرد وائرس کا عنقریب خاتمہ ہونے والا ہے
🗓️ 17 مئی 2021(سچ خبریں) اسرائیل جو ایک غاصب اور دہشت گرد ریاست ہے اس
مئی
وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف کس نے شکایت جمع کی ہیں؟:سندھ ہائی کورٹ
🗓️ 9 مارچ 2021سندھ(سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی
مارچ
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ہاتھوں 14 فلسطینی گرفتار
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی غاصبوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزید 14
اپریل
مزاحمتی تحریک کے سربراہان کو شہید کر کے بھی صیہونی کیوں ہار جاتے ہیں؟
🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: ان دنوں صیہونی حکومت، مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ
ستمبر