🗓️
سچ خبریں:امریکہ کے نئے صدر بھی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنون آمیز پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑوں نے مشترکہ مشقیں انجام دی ہیں جب کہ کچھ ہی روز قبل امریکہ کے جنگی بحری جہاز متنازع خطے میں چین کے زیر انتظام جزیروں کے نزدیکی علاقوں میں آ گئے تھے،چینی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکہ کے اس اقدام کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے، چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے طیارہ بردار بحری بیڑوں کی بحیرہ جنوبی چین میں نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور طاقت کا یہ مظاہرہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ چین اپنی سالمیت کو برقرار رکھنے اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا۔
واضح رہے کہ کچھ ہی دن قبل چین کی جانب سے پاراسل جزیرے کے قریب امریکی جنگی بیڑے جان مک کین کی نقل و حرکت کی مذمت کی گئی تھی۔ جوبائیڈن کے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد چینی حدود کے نزدیک امریکہ کی یہ پہلی بڑی نقل و حرکت تھی۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت
🗓️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
صیہونی "شریانِ حیات” کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
🗓️ 5 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں واقع بین گوریون ایئرپورٹ صیہونیوں
مئی
روس کی طالبان کو ماسکو اجلاس میں شرکت کی دعوت
🗓️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے لیے روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے اعلان کیا
اکتوبر
شام نے یوکرین سے سفارتی تعلقات منقطع کیے
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے
جولائی
علاقائی مساوات کو بدلنے کے لیے امریکی گولڈ وار
🗓️ 3 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ ابھی بھی جاری ہے اور پورے خطے میں
فروری
شام میں اثر و رسوخ کی علاقائی دوڑ
🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: محمد الجولانی کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر کا انعام
جنوری
بھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی کی ذلت آمیز شکست کی شروعات
🗓️ 4 مئی 2021(سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہا پسندانہ اور
مئی
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کی نقل وحرکت میں اضافہ
🗓️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ ممبر نے اس ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین
جنوری