🗓️
چنائی {سچ خبریں} انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 227 رنز سے شکست پر بھارتی ٹیم کو ٹرول کرتے ہوئے ماضی یاد دلا دیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے رومن انگلش میں لکھی گئی ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کا مذاق بنا دیا۔
40 سالہ کیون پیٹرسن نے ہندی میں کیے گئے ٹوئٹ میں آسٹریلیا میں بھارت کی ٹیسٹ سیریز میں جیت کو یاد کیا۔
کیون پیٹرسن نے بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر رومن ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’ انڈیا، یاد ہے جب آپ نے آسٹریلیا کو ان کے گھر پر ہرایا تھا تو میں نے پہلے ہی چیتاونی(تنبیہ) دی تھی کہ اتنا جشن نہ منائیں ۔‘
خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں 328 رنز کا تعاقب کیا تھا ،بھارتی ٹیم 1988 میں ویسٹ انڈیز کے بعد سے آسٹریلین ٹیم کو اس میدان میں شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔
گزشتہ روز چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 420 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا تاہم میزبان ٹیم آخری دن کے دوسرے سیشن میں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، کپتان ویرات کوہلی 72 کے ساتھ نمایاں رہے۔
اوپنر شبمان گل نے 50 رنز بنائے لیکن بھارتی ٹیم کی جیمز اینڈرسن کی ریورس سوئنگ کی مہارت اور بائیں ہاتھ کے اسپنر جیک لیچ کے سامنے ایک نہ چلی۔ انگلینڈ کی غیر ملکی سرزمین پر یہ لگاتار چھٹی کامیابی ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکیہ کے عراق میں اہداف کا جائزہ
🗓️ 10 مئی 2025سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے آنکارا کے دورے
مئی
خطے کے استحکام کس چیز پر منحصر ہے؟
🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس بات پر زور دیا
نومبر
یمنی عہدہ دار کا امریکہ اور سعودی عرب پر الزام
🗓️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی فوجی اور اسٹریٹجک امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ
اپریل
آرٹیکل 224 کہتا ہے 90 روز میں انتخابات ہوں گے، چیف جسٹس عمر عطابندیال
🗓️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ
فروری
کابل ائیرپورٹ کے قریب دھماکے پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
🗓️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پاکستان شیخ رشید احمد
اگست
عرب سربراہی اہم اجلاس میں سعودیوں کی معنی خیز غیر موجودگی
🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں:مصر کی میزبانی میں”عرب اتحاد” کے موضوع پر ہونے والے سربراہی
اگست
عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت روکنے کا حکم
🗓️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے ٹرائل
نومبر
حماس کے راکٹ فلسطین کے ہر حصے میں پہنچ سکتے ہیں: ہنیہ
🗓️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل
مارچ