🗓️
سچ خبریں:امریکہ کے بڑے شہر ان دنوں پرتشدد مظاہروں کی ایک نئی لہر سے نمٹنے کے لئے درکار وسائل اور فوج تیار کررہے ہیں۔
موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے کانگریس کی عمارت پر حملے اور قانون ساز عمارت کی املاک کی تباہی اور لوٹ مار جس نے پوری دنیا کو حیران کردیا اور جمہوریت کے دعویدار کے طور پر امریکی عہدیداروں کو بھی شرمندہ کیا، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے بڑے شہر اب اس ہفتے پرتشدد مظاہروں کی ایک نئی لہر سے نمٹنے کے لئے درکار وسائل اور فوج تیار کررہے ہیں، خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ امریکی 50 ریاستوں کے مراکز جہاں ریاستی کانگریس کی عمارتیں واقع ہیں وہاں مظاہروں کی ممکنہ لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے رکاوٹیں اور باڑیں لگادی گئی ہیں اسی طرح شہر وں کے مختلف حصوں میں ہزاروں نیشنل گارڈ فورس کو تعینات کیاجا چکا ہےجبکہ اس سے قبل ایف بی آئی 50 ریاستوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ریاستی کانگریسی عمارتوں کے سامنے مسلح مظاہرے کے امکان کے بارے میں متنبہ کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ مشی گن ، ورجینیا ، وسکونسن ، پنسلوینیا اور واشنگٹن سمیت درجنوں ریاستوں میں سلامتی کو بہتر بنانے کے لئے نیشنل گارڈ فورسز کو تعینات کیا گیا ہے، خبر رساں ادارے روئٹرز نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں فیڈرل کانگریس کی طرف جانے والی سڑکیں بند کردی گئی ہیں اور نیشنل گارڈ کی خفیہ افواج کی بٹالین شہر کے وسط میں کھڑی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ریکوڈک ریفرنس پر رائے محفوظ
🗓️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک منصوبے
نومبر
اسرائیل کی جانب سے میڈیا عمارت پر دہشت گردانہ حملہ جنگی جرائم کا سب سے بڑا ثبوت
🗓️ 16 مئی 2021(سچ خبریں) اسرائیلی فورسز نے غزہ سٹی میں مہاجر کیمپ پر اندھادھند
مئی
بائیڈن نہ صرف بوڑھا ہے بلکہ پاگل ہے: گیبارڈ
🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: سابق امریکی کانگریس نماینده نے جو بائیڈن کو وائٹ ہاؤس
جولائی
حزب اللہ کے خلاف سازش کے پہلو
🗓️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: عبدالباری عطوان، معروف فلسطینی تجزیہ کار، نے اس الیکٹرانک اخبار
اپریل
(ن) لیگ کا قیادت کےخلاف مقدمات کی سماعت سے 2 ججز کی دستبرداری کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان
🗓️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
فروری
شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
🗓️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
اگست
اقوام متحدہ کے عہدیدار کی عالمی برادری سے شام میں سرمایہ کاری کی درخواست
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ
جنوری
75% امریکی واشنگٹن کے طرز عمل سے غیر مطمئن
🗓️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق چار میں سے تین امریکی
اپریل