سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے مطالبہ کیا ہے کہ 2018 کے انتخابات اور حالیہ انتخابات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے اور ملک میں دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک خاص انتظام کے تحت لائی گئی اور نواز شریف کی دو تہائی اکثریت کا راستہ روکا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن صاف و شفاف ہوں گے، کروڑوں ووٹرز کو مینیج نہیں کیا جاسکتا، نگران وزیر اعظم
انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے نواز شریف کو تین سزائیں دینا بھی اسی انتظام کا حصہ تھا۔
جاوید لطیف نے تحریک عدم اعتماد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے ایک منصوبے کے تحت تحریک عدم اعتماد کا ماحول بنایا گیا تاکہ نواز شریف کی مقبولیت کم اور بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھائی جا سکے۔ اس میں جنرل باجوہ اور فیض حمید سب ایک صفحے پر تھے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا نیب اور انتخابات سے متعلق قومی اسمبلی میں کی گئی ترامیم کو عدالت میں چلینج کرنے کا اعلان