?️
سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے نئے انتخابات سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرنا چاہیے۔ پہلے انتخابات کے لیے سازگار ماحول بنانا ضروری ہے، کیونکہ الیکشن کے نتائج فارم 47 کے ذریعے متاثر کیے گئے۔
مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو آئین شکنی کی مناسب سزا دینی چاہیے اور فارم 47 کے سازشی عناصر کو بھی سخت سزا ملنی چاہیے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ بانی پی ٹی آئی کے بغیر نئے انتخابات نامکمل اور ناقابل قبول ہوں گے۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور
یاد رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ملک میں فوری طور پر نئے اور شفاف انتخابات کروائے جائیں اور اسٹیبلشمنٹ کو اس معاملے سے دور رہنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
کیا بھارت میں مودی حکومت مخلوط حکومت ہوگی؟
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: لوک سبھا کے نام سے جانے جانے والے بھارتی ہاؤس آف
جون
سعودی عرب امریکہ کو خوش کرنے کے لیے کیا کرنے جا رہا ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا
اکتوبر
ہم ہر اُس معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں جو چین کے مفادات کو قربان کرے :بیجنگ
?️ 28 جولائی 2025 ہم ہر اُس معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں جو چین کے
جولائی
جسٹس منصور علی شاہ کا موسمیاتی تبدیلی پر توجہ نہ دینے پر اظہار افسوس
?️ 3 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید منصور
نومبر
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں 30اپریل کو ہونے
مارچ
کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اسرائیل کے خلاف اہم مطالبہ کردیا
?️ 21 مارچ 2021کویت (سچ خبریں) کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے
مارچ
ٹرمپ امریکی تاریخ کے بدترین صدر
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی ماہرین کے ایک گروپ کی جانب سے کی گئی
فروری
لبنان کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ حملے جاری
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں موجود المیادین نیوز چینل کے رپورٹر نے
ستمبر