سچ خبریں: وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے فوجی سربراہ کے نام بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج، آرمی چیف، اور ریاست کے خلاف ان کا پروپیگنڈا کوئی راز کی بات نہیں ہے اور ایسے بیانات سے یہ حقائق فراموش نہیں کیے جا سکتے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے مزید انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اپنی نجی محفلوں میں کہتے ہیں کہ ان کی بات ہوگئی ہے اور نومبر میں چیف جسٹس کی تبدیلی کے ساتھ ہی الیکشن کی تیاری کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک سے متعلق عمر ایوب کا آرمی چیف جنرل سے اہم مطالبہ
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان تمام باتوں کو یکجا کرنے پر پی ٹی آئی کی قیادت کی گفتگو مشکوک لگتی ہے، ہمیں محتاط رہنا ہوگا اور ان چیزوں کا انتظام کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: کیا نواز شریف آرمی چیف کو برطرف کر سکتے تھے؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صاف نظر آ رہا ہے کہ پی ٹی آئی کچھ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ ایک جال بُن رہے ہیں تاکہ کوئی راستہ نکالا جا سکے۔