سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ کسی معاشی قاتل نے تیار کیا ہے۔
سرگودھا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کے لئے خودکش حملہ ہے، اور اسے کسی معاشی قاتل نے بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ میں غریبوں کا کتنا حصہ ہے؟
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف اقتصادی دہشت گردی کی مثال ہے، موجودہ بجٹ سے بڑے سرمایہ داروں کو مزید فائدہ پہنچے گا۔
مزید پڑھیں: بجٹ 2025-2024: حکومت کا امیروں کے لیے ٹیکس استثنٰی واپس لینے کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ محسن نقوی کے ذریعے گندم کی برآمد سے مقامی زمینداروں کو نقصان پہنچا ہے۔