?️
سچ خبریں: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے بیان دیا کہ امریکی کانگریس کی قرارداد کی شدید مذمت کی جاتی ہے، کسی بھی ملک بشمول امریکہ کو ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو فلسطین میں ہونے والے مظالم کیوں نظر نہیں آتے؟
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانا اور زبردستی اپنے نظریات مسلط کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکہ کی ایک ریاست ہے یا خودمختار ملک؟؛ رضا ربانی کی زبانی
حافظ طاہر محمود اشرفی نے وضاحت کی کہ علما انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہیں، اور انتہا پسندی کے خلاف قانون ہمیشہ حرکت میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اور آئین میں غیر مسلموں کو بھی برابر کے حقوق دیے گئے ہیں۔ پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، اور محرم میں اتحاد و اتفاق کا پیغام عام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کی ضرورت ہے اور ایس آئی ایف سی کے کام کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے عزم استحکام آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے ملک سے انتہا پسندی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: امریکی قرارداد کے جواب میں ہم کیا کریں گے؟ اسحاق ڈار کا ردعمل
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امریکی کانگریس کی قرارداد پاکستان کی خود مختاری کی توہین ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کشمیر اور فلسطین کا بھی ذکر تھا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ قومی اسمبلی میں امریکی قرارداد کی مخالفت نہیں کی گئی، کم از کم فلسطین اور غزہ کے بارے میں موقف کی تائید کی جانی چاہیے تھی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے بائیڈن پر دباؤ
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع نے امریکہ میں صدر
نومبر
بائیڈن ایک بار پھر سعودی عرب کے لیے اپنی لائن پیچھے ہٹے
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: جرنل وال سٹریٹ نے خبر دی ہے
جنوری
صیہونی فوج کو کہاں سے زندہ واپس نہ آنے کا یقین ہے؟
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک فوجی کمانڈر نے خبردار کیا ہے
اکتوبر
حوثی غزہ کی پٹی کی صورت حال کے حوالے سے ملک کی بے عملی پر تنقید کرتے ہیں
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے
جولائی
چینی ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا ویکسین بنانے والی چینی کمپنی سائینو فارم
مارچ
ہم متحدہ عرب امارات میں قید ہیں:افغان پناہ گزین
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:کئی افغان مہاجرین نے ابوظہبی کے مہاجر کیمپ میں اپنی نامعلوم
اکتوبر
ایران سے پابندیاں ہٹانے کا بائیڈن کا نیا دعویٰ
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو 10ویں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر نظرثانی
اگست
ہم ملکی خدمت میں ناکام ہو جائیں تو نتائج کے ذمہ دار ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں
جولائی