🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے یوم استحصال کے موقع پر کیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دفتر خارجہ کے زیر اہتمام ریلی بھی نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے یوم استحصال کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دفتر خارجہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی، ریلی میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے افسران بھی شریک ہیں۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، دنیا بھر میں موجود کشمیریوں نے اس اقدام کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے بھارتی اقدامات کو مکمل مسترد کیا۔
اس سے قبل یوم استحصال کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو 24 ماہ ہوگئے، پاکستان کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، عالمی برداری بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے۔
انہوں نے کہا تھا کہ منصفانہ جدوجہد میں ناقابل شکست جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارت نے کشمیری کے عوام کی منفرد شناخت اس غلط فہمی میں ختم کرنے کی کوشش کی کہ وہ اس اقدام سے جذبہ حریت کو کچل دے گا مگر مودی حکومت کی کوشش ہمیشہ رائیگاں جائے گی۔
وزیر خآرجہ نے مزید کہا تھا کہ کشمیریوں کو استصواب رائے حق پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، بھارت کے عزائم بری طرح ناکامی سے دو چار ہیں، بھارتی اقدامات کو کشمیریوں، پاکستان اور عالمی برادری نے مسترد کردیا۔
مشہور خبریں۔
گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی‘ کئی شہروں کی بجلی معطل
🗓️ 31 دسمبر 2023حیدرآباد: (سچ خبریں) گڈو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی
دسمبر
پرویز الٰہی کا یوٹرن، حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کر دیا
🗓️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف
دسمبر
شام میں امریکی فوجی کیمپ داعشیوں کی پناہ گاہ
🗓️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
مارچ
Women in Politics: Urgency of Quota System For Women In Regional Elections
🗓️ 27 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت؛ 10 افراد شہید
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت کی مغربی کنارے پر وسیع پیمانے پر کی گئی
جنوری
بھارتی جیلوں میں کشمیری رہنماؤں کی مظلومیت کی انتہا
🗓️ 5 مئی 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر
مئی
ترکی روس کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولنے کے لیے تیار : اردوغان
🗓️ 6 اگست 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ 5 اگست
اگست
پاکستان دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا، ترجمان دفتر خارجہ
🗓️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
اپریل